نیشنل کانفرنس صوبائی سطح کا اجلاس

11اور 13جولائی کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی

نیشنل کانفرنس صوبائی سطح کا اجلاس

سری نگر 09، جولائی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس منگلوار کو صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی کی صدارت میں نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 11جولائی مادر مہربان بیگم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی 19ویں برسی اور 13جولائی 2014کو 88واں یوم شہیدانِ قوم جموں وکشمیر کے پروگراموں کو آخری شکل دی گئی۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کا ایک غیر معمولی اجلاس منگلوار کو صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی کی صدارت میں نوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 11جولائی مادر مہربان بیگم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی 19ویں برسی اور 13جولائی 2014کو 88واں یوم شہیدانِ قوم جموں وکشمیر کے پروگراموں کو آخری شکل دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اسلم وانی نے بیگم اکبر جہاں، جنہیں ریاستی عوام مادر مہربان کے عوام سے نام پکارتے ہیں، کے تاریخ ساز کارکناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مرحومہ کو دین و ونیا کی عظیم نعمت دین اسلام کی نعمت کے ساتھ ساتھ سیاسی سوجھ بوجھ بھی عطا کیا تھا۔انہوں نے شہیدانِ وطن کی عظیم قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان شہدائے قوم کی عظیم قربانیوں کی بدولت ریاست کے لوگوں کو عزت نفس اور اونچا مقام حاصل ہوا، جن شہدا نے گرم گرم خون بہاکر حق و انصاف کے لئے محض رضائے اللہ کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ان کی بدولت ریاست میں جمہوری کی بنیاد اور عوام حکومت قائم ہوئی۔ انہوں کہا کہ شہدا نے اپنا مشن پورا کیا ہے اور اس مشن کو آگے لیجانے کیلئے ہم پر اخلاقی فرض اور ایمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دو تقریبات کے بارے میں پارٹی نے 2الگ الگ پوسٹروں میں پروگرام کی ترتیب دی ہے اور پروگرام کے مطابق 11جولائی کو مقبرہ مادرِ مہربان واقع نسیم باغ صبح سویرے ہی قرآن خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی جبکہ اجتماعی فاتحہ خوانی میں صدر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ اور پارٹی سے وابستہ سینئر لیڈران، سابق وزراء، ممبرانِ قانون سازیہ کے علاوہ کئی عہدیداران اور کارکنان بھی شرکت کریں گے۔ اجتماعی فاتحہ خوانی اور گلباری صبح 10بجے ہی انجام دی جائے گی۔اسی طرح 13جولائی کو بھی مزارِ شہدائے واقع خواجہ بازار کی قبروں پر گلبای اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ دونوں تقاریب میں اپنا شرکت یقینی بنائیں۔ دریں اثنا نیشنل کانفرنس خواتین ونگ صوبہ کشمیر کا بھی ایک خصوصی اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوا جس کی صدارت صدرخواتین ونگ ریاستی صدر شمیمہ فردوس نے کی ۔ اجلاس میں صوبائی صدر خواتین ونگ صبیہ قادری کے علاوہ عہدیداران بھی موجود تھے۔ شمیمہ فردوس نے کہا کہ مادرِ مہربان کے دل میں کشمیر کے مظلوم اور محکوم قوم کی درد تھا۔ مادر مہربان نے ریاست میں تعلیم نسواں کو فروغ دینے میں جو تاریخی رول ادا کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ گوجر بکروال اور پہاڑی جیسے پسماندہ لوگوں کی حالت زار پر وہ دن رات مایوس اور پریشان رہا کرتی ہیں اور اللہ کے فضل و کرم اور عوام راج کی بحالی ہونے کے ساتھ ہی مرحوم نے ان پسماندہ لوگوں کی زندگی خوشحال بنانے کیلئے انقلابی اور تاریخی اقدامات کئے۔ اس کے علاوہ مادرِ مہربان نے ریڈکراس سوسائٹی کی بنیاد بھی ریاست میں ڈالی اور مرحوم نے شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کے شانہ بہ شانہ تحریک آزادی کشمیر، کوئٹ کشمیر ، تحریک محاذ رائے شماری میں کلیدی رول ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.