سری نگر 09، جولائی ؍کے این ایس ؍ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے منگلوار کو جموں وکشمیر پولیس کرائم گزیٹ کی رسم رونمائی انجام دی۔ اس موقعے پر انہوں نے گزیٹ کو تیار کرنے میں کرائم ہیڈکوارٹرس کے عملے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ گزیٹ کے شائع ہونے سے پولیس اہلکاروں کو جرائم اور جرائم کے رجحان کے بارے میں جانکاری فراہم ہوگی جو انہیں مستقبل کی حکمت عملی اختیار کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے منگلوار کو جموں وکشمیر پولیس ہیڈکوارٹرس پر منعقدہ تقریب کے دوران جموں وکشمیر پولیس گزیٹ کی رسم رونمائی انجام دی۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے اس موقعہ پر کرائم ہیڈ کواٹرس کو کرائم گزیٹ تیار کرنے کیلئے سراہانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پولیس اہلکاروں کو جرائم اور جرائم کی رجحان کے بارے میں جانکاری فراہم ہوگی جو اُن کیلئے مستقبل کی حکمت عملی اپنانے میں کارآمد ثابت ہوگی۔تقریب کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آٖ پولیس کارڈنیشن اے کے چودھری، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرس عبدالغنی میر، آئی جی پی کرائم سید افہاد المجتبیٰ، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ریاض محمد بٹ، مبشر لطفی، دلیپ کمار، منوج کمار کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی صدارت میں خصوصی تقریب
جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے کرائم گزیٹ جاری