کانگریس بے بنیاد پروپگنڈہ سے متاثر ہونے والی نہیں: غلام احمد میر

راہل گاندھی سبھی کارکنان کیلئے رول ماڈل

کانگریس بے بنیاد پروپگنڈہ سے متاثر ہونے والی نہیں: غلام احمد میر

سری نگر 10، جولائی ؍کے این ایس ؍ ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ پارٹی بے بنیاد پروپگنڈہ سے دبنے والی جماعت نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ راہل گاندھی کانگریس میں شامل سبھی کارکنان کیلئے رول ماڈل ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ پارٹی بے بنیاد پروپگنڈہ سے دبنے والی سیاسی جماعت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ گمراہ کن سیاست کا پرچار کرنے والی پارٹیوں اوربی جے پی اور آر ایس ایس جیسے تقسیمی عناصر کا مقابلہ بہ آسانی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی مستقبل میں بھی سبھی کانگریسیوں کیلئے رول ماڈل کی طرح رہیں گے۔ویری ناگ اننت ناگ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے بتایا کہ کانگریس پارٹی کایہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ عوام کی بلالحاظ مذہب ، رنگ و نسل خدمات کرنے پر یقین رکھتی ہے۔پارتی نے آج تک کبھی بھی عوامی خواہشات کے ساتھ بھونڈا مذاق نہیں کیا بلکہ ہر ہمیشہ سے سچائی، دیانت داری اور برابری کی بنیاد پر معاملات کو حل کرنے کی حتی المقدور کوشش کی۔غلام احمد میر نے بتایا کہ کانگریس کے پاس اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ بی جے پی کی تقسیمی سیاست جس کے ذریعے انہوں نے ملک میں غیر یقینیت کی صورتحال کو پروان چڑھایا ہے کا بہ آسانی سے مقابلہ کرسکتی ہے۔ یہ صرف کانگریس پارٹی ہی ہے جو عوام کی سچے دل سے ترجمانی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ سے ہی لوگوں کے جذبات، اُمنگوں اور خواہشات کی ترجمانی کی ہے۔انہوں نے بی جے پی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ ملک کو گمراہ کرنے کے بجائے تعمیر و ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے بی جے پی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاسی مائیلیج کے حصول کی خاطر کانگریس کے خلاف پروپگنڈہ کرنے سے باز رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.