سری نگر 10، جولائی ؍کے این ایس ؍ بی جے پی لیڈر ایڈوکیٹ اشونی اُپادھیائے نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے دفعہ 370کیخلاف دائر عرضیوں کی فوری سماعت پر زور دیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے موصوف کی طرف سے خصوصی پوزیشن سے متعلق دفعہ پر فوری سماعت کیلئے کوئی بھی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بی جے پی لیڈر ایڈوکیٹ اشوک اُپادھیائے نے بدھوار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والی دفعہ 370کیخلاف دائر عرضیوں پر فوری سماعت پر زور دیا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والی دفعہ 370کیخلاف دائر متعدد عرضیوں کی فوری سماعت شروع کرے تاکہ جلد سے جلد ریاست کی خصوصی شناخت کو منسوخ کیا جاسکے۔اُپادھیائے نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ جموں وکشمیر کو فراہم کی گئی خصوصی پوزیشن 370کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے ، اس معاملے کو پایہ تکمیل تک لیجانے کیلئے دفعہ کیخلاف دائر عرضیوں پر فوری سماعت کی ضرورت ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے عرض گذار اُپادھیائے کی جانب سے خصوصی پوزیشن سے متعلق عرضی پر فوری سماعت کیلئے کوئی بھی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔ اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے مرکزی سرکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عرض گذار کی طرف سے دائر عرضی پر جواب طلب کیا تھا۔دائر عرضی میں کہا گیا تھا کہ معاملہ قومی مفاد سے جڑا ہوا ہے لہٰذا اس کی سماعت فوری طور پر ہونی چاہیے۔
دفعہ 370کیخلاف دائر عرضی کی فوری سماعت پر زور
سپریم کورٹ میں بی جے پی لیڈر کی طرف سے درخواست دائر