سری نگر 11، جولائی ؍کے این ایس ؍ وادی کشمیر اور جموں کے ونٹر زون کے تحت آنے والے علاقوں میں محکمہ تعلیمات نے ریاست میںگرمی کی شدت میںاضافے کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم نے وادی کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہائر سکنڈری سطح کے تعلیمی اداروں کو15سے24جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے۔ ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق محکمہ تعلیم نے وادی کشمیر اور صوبہ جموں کے ونٹر زون علاقوں میںگزشتہ ایک ہفتے سے کے اضافے کے ساتھ ہی جمعرات کو وادی کشمیر اور صوبی جموں کے ونٹر زون علاقوں میں قائم تمام سرکاری و غیر سرکاری ہائر سکنڈری سکولوںمیں15سے24جولائی تک گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔اس دوران ذارئع نے بتایا یہ احکامات صوبہ جموں کے ونٹر زون علاقوں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے ہائر سکنڈری سطح سکولوںپر عائد رہیں گے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کشمیر نیوز سروس نہ گزشتہ شام ہی اس حوالے سے ایک خبر شائع کی تھی جس میں ذرائع کے حوالے سے یہ خبر شائع کی گئی ہے ۔خیال رہے وادی کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سکولی بچوں اور عملے کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے بعد عوامی حلقے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے اعیلان کے منتظر تھے۔
کشمیر اور جموں کے ونٹرزون میں گرمائی تعطیلات کا اعلان
15سے24جولائی تک ہائرا سکنڈری سطح تک تعلیمی بند رہیں گے