اُوڑی 11، جولائی ؍کے این ایس ؍ اُوڑی کے مضافات میں ایک پاگل کتے نے ایک ہی رائونڈ میں70سالہ شہری سمیت18افراد کو کاٹ کھایا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہواہے۔اس دوران مقامی لوگوں نے زخمی افراد کو مقامی اسپتالوں کو منتقل کیا جہاں سے بعد میں 3زخمیوں کو سرینگر منتقل کیا گیا۔ادھر حملے کے بعد بچے اور خواتین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے دواراں گنگل علاقے میں جمعرات کے صبح اْس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جب ایک پاگل کتا اچانک نمودار ہوا جس نے اندھا دھند راہ گیروں پر حملے کرنا شروع کئے جس کے نتیجے میںایک ہی رونڈ میں ایک70سالہ شہری اور ایک کمسن بچے سمیت18افراد کو کاٹ کھا کر بری طرح زخمی کر دیا ہے جن کو فوری طورپر نذدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے بعد میں 3زخمیوں کو سرینگرمنتقل کیا گیا ہے۔نامہ نگار ندیم خواجہ نے بتایا پاگل کتے نے دواراں، اوڑی میں کئی جگہوں پر اچانک لوگوں پر حملے کرکے اْنہیں کاٹ کھایا جس کے نتیجے میں ایک 70 سالہ بزرگ سمیت6افراد زخمی ہوگئے۔اس دوران واقعے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد گھروں سے باہر آئے اور پاگل کتے کا تعاقب کرنا شروع کیا ۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کاحوالہ الہ دیتے ہوئے بتایا کہ متاثرین میں کسی کی ٹانگ زخمی ہے اور کسی کی بازو اور اْنہیںفوری طورپرنزدیکی اسپتال پہنچایا گیا۔اس دوران علاقے میں واقعے کے بعد لوگوں جن میں خاص کر بچے اور خواتین میں زبردست خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جس کے سبب وہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ادھر مقامی لوگو نے بتایا کہ علاقے میںآوراہ کتوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے کتوں نے لوگوں کا جینا محال بنا رکھا ہے اور لوگ راستوں پر چلتے ہوئے ڈر محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے متعلقہ محکمے سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
اُوڑی میں پاگل کتے نے اُدھم مچائی،ایک ہی رائونڈ میں 18 افرادکو کاٹ کھایا
3سرینگر منتقل ،علاقے میں خوف و ہراس،بچے اور خواتین گھروں میں محصور