منشیات کی وباکیخلاف پولیس کارروائی جاری

ہندوارہ میں شہری کے قبضے سے 750گرام ہیروئن برآمد

منشیات کی وباکیخلاف پولیس کارروائی جاری

ہندوارہ 13، جولائی ؍کے این ایس ؍ پولیس کی جانب سے منشیات کے استعمال اور کار بار کرنے والے افراد کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں پولیس کی ایک ناکہ پارٹی نے ایک شہری کے قبضے سے 750گرام ہیروئن ضبط کر لی۔اس دوران پولیس نے منشیات فروش شہری کو گاڑی سمیت گرفتار کر کے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں سنیچرکے روزپولیس نے چوگل ہندوارہ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران مشتاق احمد پیر ولد عبدالاحد ساکنہ کالمونہ ہندوارہ کو روک کر اس کی جامہ تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے سیل شدہ پالتھین لفافہ میں چھپائی گئی 750گرام ہیروین برآمد کرکے ضبط کی ہے۔اس دوران پولیس نے منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر ایک سینٹر و کار کو بھی تحویل میں لی ہے پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 188/2019کے تحت پولیس اسٹیشن ہندوارہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے پولیس نے اپنی مہم میں تیزی لائی ہے جس دوران درجنوں منشیات فروش کی گرفتاری عمل لائی گئی ہے ۔جبکہ چند علاقوں میںپولیس کے ساتھ ساتھ عوام بھی بدعت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے میدان میں اتر آئی ہے یہاں کی نوجوان نسل کو بر باد ہونے سے بچایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.