گلمرگ 13، جولائی ؍کے این ایس ؍ مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں آگ کی ایک ہولناک ورادت میں 15دکانات خاکستر ہوئے ہیں جس دوران لاکھوں روپے مالیت کے اشیاء راکھ میں تبدیل ہوئے ہیں ۔اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کسی درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیرکے ضلع بارہمولہ میں واقع سیاحتی مقام گلمرگ میں سنیچر روز آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران 5 1دکان خاکستر ہوگئے۔جس دوران دکانوں میںموجود لاکھوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق سنیچرکے صبح چھ بجے پولیس اسٹیشن گلمرگ کے نزدیک ایک پلائی وڈ دکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً بھیانک رخ اختیار کر کے مزید 14 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔عین شاہدین کے مطابق اس دوران اگر چہ لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں لیکن آگ اس قدر بھیانک تھی کہ کوئی تدبیر کام نہ آسکی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا ساز سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔متاثرہ دکانداروں نے بتایا میں تجارت پیشہ سے وابستہ افراد نے اہم سیزن ہونے کے نتیجے دکانوںمیں بہت زیادہ مال جمع کیا تھا جو آگ کے اس واردات کے دوران مکمل طور خاکستر ہوا ہے ۔مقامی ذرائع کے مطابق جب تک محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیاں جائے موقع پر پہنچیں تب تک 15دکان خاکستر میں تبدیل ہوگئے تھے تاہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔
گلمرگ میں آگ کی ہولناک واردات
15 دکانیں خاکستر،لاکھوں روپے کی مالیت تباہ