سرینگر 17 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ یکم جولائی سے جاری امر ناتھ یاترا کے ابتدائی 15روز کے دوران گھپا کے درشن کرنے والے یاتریوںکی تعداد میں4سال کا ریکارڑ ٹوٹ گیا ہے جبکہ درجن اور رجسٹریشن کرنے والے یاتریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے اندازہ ہے یہ تعداد اور کئی سالوں کے ریکارڑ میں تبدیلی لا سکتا ہے اس دوران جموںسے2ہزار کے قریب یاتریوں پرمشتمل ایک قافلہ گھپا کی طرف روانہ کیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جاری امرناتھ یاترا 2019کے دوران پہلے پندرواڑے کے دوران گپھا میں درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد کے سلسلے میں چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ یکم جولائی جب سے یاترا شروع ہوئی ہے جس میں پندرہ روز کے دوران دو لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے امر ناتھ گپھا میں درشن کرلئے ہیں جو گذشتہ چار سال میں اس مدت کے دوران درشن کرنے والوں کی تعداد کا ایک ریکارڈ ہے۔ذرائع نے مذید بتائی کہ گذشتہ روز4584یاتریوں نے گپھا میں درشن کرلئے جس کے بعد یکم جولائی سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران اب تک 2,05.083یاتریوں نے درشن کرلئے اور پہلے 15روز کے دوران درشن کرنے والوں کی یہ تعداد گذشتہ چار سال میں سب سے زیادہ ہے ادھربدھ کے صبح مزید1,972یاتری جموں سے وادی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔اددھر یاترا پرآنے والے لوگوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ رجسٹریشن بھی چل رہی ہے جس سے یاترا پر آنے والے یاتریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافے کی امید ہے جو مذید کئی سال کا ریکاڑ توڑ سکتا ہے ۔ خیال رہے سالانہ امر ناتھ یاترا یکم جولائی2019سے شروع ہوئی ہے جس دوران جو15اگست2019تک جاری رہے گئی جس میں لاکھوں کی تعداد میں یاتریوں کے درشن کی امید ہے ۔ہر سال کی طرح امسال سرکار نے سیکورٹی کے سخت بندوست اور تمام طرح کے انتظامات کئے تھے ۔ جہاں باقی سال کے نسبت سیکورٹی کو دوگنا گیا تھا۔تاہم ریاست جموں کشمیر میں ہر سال یہاں کے لوگ امر ناتھ یاتریوں کا استقبال کے ساتھ ساتھ ان کی مکمل دیکھ ریکھ کر رہی ہے جہاں گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار گورنر ستیہ پال ملک نے بھی کیا ہے یاترا کو کشمیری لوگوں نے ہرسال کامیاب بنایا ہے ۔
امرناتھ یاترا2019 ،دولاکھ یاتریوں نے گھپا کی درشن کئے
ابتدائی 15روز میں درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد کا چار سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا