پلوامہ 17 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی )کے صف اول کے لیڈر و سابق وزیراور ضلع صدر پلوامہ محمد خلیل بند نے پارٹی پر مختلف قسم کے الزمات عائد کرتے ہوئے بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوا ہے ۔اس دوران انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی صدرکو روانہ کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک (پی ڈی پی) کے صف اول کے لیڈر سابق وزیر اور ممبر اسمبلی پلوامہ محمد خلیل بند بدھ کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوگئے جس دورانہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی ہائی کمان کو روانہ کیا۔ذرائع نے بتایابند نے اپنے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ پارٹی نے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی وفات کے بعد اصولوں سے انحراف کیا ہے اوراہم فیصلے لیتے وقت پارٹی نے سینئر ارکان کو اعتماد میں نہیں لیا ہے جبکہ ان کے جزبات کو مجروح کیا جاتا تھا جس کی بنیاد پر وہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستفی ہوئے ہیں ۔ بند کے استعفیٰ سے پی ڈی پی کو جنوبی کشمیر میں زبردست دھچکہ لگا ہے ۔محمدخلیل بند ،پارٹی کے سینئر لیڈر، سابق وزیر اور ضلع پلوامہ کے صدر تھے ۔محمد خلیل بند نے لوگوں اور پارٹی وکران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر وقت اور مشکل حالات میں انہیں ساتھ دیکر کامیاب بنایا انہوں نے کہا جو بھیفیصلہ لیا ہے وہ لوگوں اور ورکران کے حق میں کیا گیا ہے ۔ماہرین کا ماننا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ریاست جموں کشمیر میں سرکار بنانے کے بعد پارٹی کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کو پر کرنے میںایک زمانہ لگ سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ محمد خلیل بند نے سخت الفاظوں پر مشتمل اپنا خط پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو روانہ کیا ہے اور ذرائع نے انکشاف کیا کہ مزکورہ خط کو کئی اور تیار کیا گیا تھا .ذرائع نے بتایا کہ محمد خلیل بند پہلے سے پی نیشنل کانفرنس کی اعلی قیادت سے رابطے میں تھے اور ذرائع نے بتایا کہبہت جلد وہ نیشنل کانفرنس میں شامل ہوجائے گے .ذرائع نے بتایا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں محمد خلیل بند پلوامہ کےلئے نیشنل کانفرنس کے امیدوار ہونگے .
انگریزی کے سخت الفاظ پر مبنی پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ضلع صدر پلوامہ کا پارٹی کو استفی پیش
ممکنہ طور محمد خلیل بند نیشنل کانفرنس میں ہورہے ہیں شامل ,این سی کے ساتھ خفیہ رابطے پہلے سےہی تھے ....ذرائع