سرینگر 18 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس ریاست کے نامساعد حالات و ناگفتہ بہہ صورتحال اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری رہنے پر زبردست تشویش کا اظہار کیا۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے سے ہی پارٹی مضبوط اور پارٹی کی مضبوطی سے ہی لوگوں کے مسائل و مشکلات کا ازالہ اور ریاست کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ کشمیرنیو زسروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کی مجلس عاملہ کا ایک غیر معمولی اجلاس جمعرات کو نائب صدرعمر عبداللہ کی صدارت میںپارٹی ہیڈکوارٹرنوائے صبح کمپلیکس میں منعقد ہواجس میںپارٹی کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ علی محمد ساگر ،معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں اور پارٹی پروگراموں کے علاوہ ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال ، نامساعد حالات، لوگوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل و مشکلات ، انسانی حقوق کی پامالیوں، لوگوں کی ناراضگی اور اس وقت ریاست کو درپیش مختلف چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے موجودہ ریاست کے نامساعد و ناگفتہ بہہ حالات اورانسانی حقوق کی بدترین پامالیاں جاری رہنے پر زبردست تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ عوامی منتخبہ حکومت کو کئی متبادل نہیں ہوسکتا ہے جب تک یہاں ایک عوامی حکومت معرض وجود نہیں آتی تب تک لوگوں کو کسی بھی قسم کی راحت پہنچنے کی اُمید نہیں۔ ممبران اجلاس میں صوبہ کشمیر کے موجودہ سیاسی اور تنظیمی امورات اور لوگوں کے ان درپیش مشکلات اور مصائب کی جانکاری دی جن سے ریاست کا عوام اس وقت دوچار ہے۔اس موقعے پر پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عبداللہ نے کہا کہ لوگوں کو مشکلات اور مصائب کے موجودہ دلدل اور ریاست کو غیر یقینی صورتحال سے نجات دلانا نیشنل کانفرنس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ایجنڈا میں ریاستی عوام کے مفادات اور احساسات کا مکمل تحفظ موجود ہے اور ہماری جماعت عوامی اشتراک سے ہر اُس چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے جو اس وقت ریاست کو درپیش ہیں۔ عمر عبداللہ نے پارٹی لیڈران کی طرف سے پارلیمانی انتخابات میں جیت کے بعد کانسچونسیوں میں جاکر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کیساتھ رابطہ مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے سے ہی پارٹی مضبوطی اور پارٹی کی مضبوطی سے ہی ہم لوگوں کے مسائل و مشکلات کا ازالہ اور ریاست کے مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں۔
نیشنل کانفرنس صوبہ کشمیر کی مجلس عاملہ کا اجلاس
ریاست کو موجودہ دلدل سے نکالنا نیشنل کانفرنس کی اولین ترجیح: عمر عبداللہ