سرینگر 18 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ چار ہزار سے زائد امر ناتھ یاتریوں کا ایک اور قافلہ سخت سیکورٹی انتظامات کے بیچ جموں سے گھپا کے کے لئے روانہ کر دیا گیا ۔ اس دوران 17ویں جتھے کے ساتھ ہی تعداد2لاکھ30ہزارتک پہنچ گئی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ جاری ہے جس دوران جمعرات کو جموں سے 4,167افراد پر مشتمل یاتریوں کاایک اور قافلہ گھپا کے لئے سخت سیکورٹی اور باقی انتظامات کے بیچ روانہ کرکیا گیا۔ حکام کے مطابق گذشتہ روز تک گپھا میں درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد 2,19.011تک پہنچ گئی تھی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ابھی تک 2لاکھ30ہزار افرادنے امرناتھ جانے کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ تاحال یاترا کی تعداد سے چارسال کا ریکارڑ ٹوٹ گیا ہے ۔جبکہ مذید کئی روز میں یہ تعداد باقی سال کی نسبت بڑ سکتا ہے اس سال امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی اور یہ15اگست تک جاری رہے گی۔خیال رہے وادی کشمیر میں یاترا کو پر امن طور منعقد کرنے اور احسن طریقے سے انجام دینے کے لئے ریاستی سرکار سے سخت انتظامات کئے تھے جہاں چالیس ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو یاترا کی حفاظت کے لئے تعینات رکھا گیا ہے ۔
چار ہزار سے زائدیاتریوں کا ایک اور قافلہ گھپا کی طرف روانہ
2لاکھ30ہزار یاتریوں نے اب تک گھپا کے درشن مکمل کئے