کرناہ، پونچھ 18 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ گبرا کرناہ اورپونچھ کے مینڈھر میں سڑک کے دو الگ الگ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ دیگر15شدید زخمی ہوئے جن میں 4کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔اس دوران پولیس اور مقامی لوگوں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا ۔ْاس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس )مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی تحصیل کرناہ کے گبرا تحصیل میں ایک ماروتی گاڑی زیر نمبر JK09B33570حادثے کی شکار ہوئی ہے جس دوران گاڑی میں سوار 3بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوئے جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا گاڑی کا ڈارئیور عضمت احمد جو پیشہ سے ایک استاد ہے زخمی ہوا ہے ذارائع نے بتایا حادثے میں زخمی ہوئے 2بچوں اور ایک خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔اس دوران علاقے میں بدھ کی شام شاٹ سرکٹ کی وجہ سے ایکحاکم الدین ولد قلم الدین کاایک 2منزلہ مکان خاکستر ہواجس دوران مکان میں موجود لاکھوں روپے کی مالک بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی ہے ادھر ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں جمعرات کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ9زخمی ہوگئے جن میں سے 4کی حالت نازک بتائی جارہی ہے پونچھ سے نامہ نگار نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ایک گاڑی سخی میدان میلے کی طرف جاتے ہوئے جونہی سلونی اْچڈ نامی گائوں کے پاس پہنچی تو اْس کو حادثہ پیش آیا۔جس دورام گاڑی میں سواع 10مسافر زخمی ہوئے۔اس دوران واقعے کی خبر ملنے کے ساتھ ہی مقامی لوگ اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد جائے واردات پر پہنچ گئی اور بچاو کارروائیوں میں حصہ لیا۔جس دوران حادثے میں زخمی ہوئے سبھی افراد کو فوری طور سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا گیا جہاں سے چار شدید زخمیوں کو راجوری کے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاجہاں بعد میںزخمیوں میں سے ایک نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا ۔جبکہ دیگر 9زخمیوں میں4کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔خیال رہے صوبہ جموں کے پہاڑی علاقوں میں حادثات کا نہ تھم نے والا سلسلہ جاری ہے جس دوران خطہ چناب اور رام بن علاقے میں گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران متعدد انسانی جانیں تلف ہوئے ہیں جس پر عوام میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔
سڑکوں پر موت کاخونین رقص جاری
گبرا کرناہ اورپونچھ میں سڑک حادثات 1 مسافرجاں بحق،15زخمی