موسم نے اچانک بدلی کروٹ ، سرینگر,شوپیان اور لولاب میں ژالہ باری اورتیز بارشوں سے سیلابی صورتحال ،فصلوں اور میوہ جات کو بھاری نقصان 

لولاب میں آسمانی بجلی گرنے سےایک خاتون ازجاں.

موسم نے اچانک بدلی کروٹ ، سرینگر,شوپیان اور لولاب میں ژالہ باری اورتیز بارشوں سے سیلابی صورتحال ،فصلوں اور میوہ جات کو بھاری نقصان 
الحاق خبر ……..
شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں بشمول شمالی اور جنوبی کشمیرمیں بعد دوپہر مطلع اچانک ابرآلود ہوا ہے اور کہیں کہیں پر تیز ترار اور کہیں پر ہلکی بوندا باندی ہوئی جبکہ شمالی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں سخت ژالہ باری دیکھنے کو ملی ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ موسمی صورتحال کے کڑے رخ کے بیچ لولاب کے مضافاتی علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ۔ نمائندے کے مطابق  جمعرات کو شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصہ جات میں اگرچہ صبح سے ہی تیز دھوپ تھی جس کے نتیجے میں گرمی کی تپش میں اضافہ ہوا تھا تاہم بعد دوپہر مطلع اچانک ابرآلود ہوا ہے سورج بادلوں کی اُوٹ میں چھپ گیااس دوران شہر سرینگر میں ہلکی بوندا باندی شروع ہوئی جبکہ شمالی اور جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تیز ترار بارشوں کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں پر ژالہ باری بھی ہوئی ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی جس میں لولاب اور دیگر علاقے شامل ہیں جہاں دوپہر کے بعد شدید ژالہ باری اور تیز بارشیں ہوئیں ۔ جس سے کھڑی فصلوں اور میوہ جات کو نقصان پہنچا ہے ۔ادھر بارہمولہ سے بھی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کئی جگہوں پر درمیانہ درجے کی بارشوں کے علاوہ ژالہ باری بھی ہوئی ۔ جبکہ بانڈی پورہ میں بھی بارشیں ہوئی ہیں ۔اس بیچ جنوبی کشمیر کے شوپیان علاقے میں ضلع ہیڈکواٹر سمیت دیگر کئی علاقوں میں بعد دوپہر طوفانی ہوائوں اور تیز ترین بارشوں کے سبب کچھ وقت کےلئے معمولات زندہ گی ٹھپ ہوکے رہ گئی جبکہ علیال پورہ , چوگام ,بدرہامہ اور کریواہ شاداب کے کئی علاقوں میں ژالہ باری سے میواہ باغات کو زبردست نقصان پہنچا .عینی شاہدین نے بتایا کہ بعد دوپہر موسم میں غیر متواقع تبدیلی رونما ہوئی اور دیکھتے دیکھتے ہی طوفانی بارشیں اور شدید ژالہ باری شروع ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی .سابق ایم ایل اے شوپیان ایڈوکیٹ محمد یوسف بٹ نے ژالہ باری سے ہوئے متاثر باغ مالکان کو ماقعول مالی امداد فراہم کرنے کا گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے . ادھرشہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وسطی اضلاع بڈگام اور گاندربل میں بھی آج تین بجے کے بعد بارشیں ہوئیں جس سے گرمی کازو ر ٹوٹ گیا اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔اس دوران محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔جبکہ شبانہ درجہ حرارت میں کافی کمی دیکھنے کو ملی گی اور پارہ 20ڈگری سیلسیس تک چلا جائے گا۔ادھر شمالی قصبہ لولاب کے گگل علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب موسمی صورتحال میں تبدیلی آتے ہی آسمانی بجلی گر آئی جس کے باعث ایک خاتون لقمہ اجل بن گئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مزکورہ خاتون باہر کسی کام سے تھی جس دوران آسمانی بجلی گرآنے کے بعد وہ بے ہوش پڑگئی ۔اگرچہ انہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال بھی منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.