ہندوپاک دوستی میں ہی قیام امن کی اُمید: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہندوپاک دوستی میں ہی قیام امن کی اُمید: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سرینگر 19 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے آثار شریف حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کرنے کے دوران ہندوپاک کے درمیان مضبوط دوستی اور خوشگوارتعلقات کیلئے دعا کی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آثار شریف حضرتبل جاکر یہاں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقعے پر انہوں نے عالم انسانیت کی بقاء ریاست کے لوگوں کی خوشحالی امن وامان اور ہندوستان اور پاکستان مضبوط دوستی کے لئے بھی دعا کی۔ ڈاکٹر عبداللہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور خوشگوار تعلقات دن بہ دن بہتری اور استوار ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اورپاکستان کی دوستی میں ہی جنوبی ایشاء ، بر صغیر خصوصا ً ریاست میں مکمل امن وامان کا فضا قائم ہونے کی واحد امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آنے کی کوششوں میں لگے ہیں اور یہ طریقہ اپنانے سے ہی ہندوستان اور پاکستان کا عوام خوشحال فارغ البال اور آزادی میں سانس لے سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اہل کشمیر کو بڑی حد تک موجودہ نامساعداور ناگفتہ بہہ حالات سے نجات مل سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کرتار پورہ کاریڈورکی تعمیر اور پاکستان طرف سے فضائی حدود کھول دینے سے ہند پاک دوستی کے لئے بڑا نیک شگون کاسبب ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.