اُوڑی میںکتوں کی ہڑبونگ سے آبادی میں خوف و ہراس

ڈیوٹی جارہے این ایچ پی سی کے 2ملازمین تازہ حملے میں زخمی

اُوڑی میںکتوں کی ہڑبونگ سے آبادی میں خوف و ہراس

اُوڑی 19 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ سرحدی علاقہ اُوڑی میں کتوں کی ہڑبونگ اور دہشت جاری ہے جہاں تازہ کارروائی کے دوران کتوں کے تازہ حملے میں سلام آبادعلاقے میں این ایچ پی سی کے 2مقامی ملازمین کو کاٹ کر زخمی کردیاگیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سرحدی علاقہ اُوڑی میں کتوں نے آبادی پر تازہ حملہ کرتے ہوئے این ایچ پی سی سے وابستہ دو مقامی ملازمین کو نشانہ بناکر انہیں زخمی کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جب یہ ملازمین سلام آباد اوڑی میں این ایچ پی سی پاور پرجیکٹ میں ڈیوٹی پر جا رہے تھے تو اسی اثناء میں آوارہ کتوں کے ایک جھنڈنے اُن پر حملہ کر کے اْنہیں زخمی کر دیا۔زخمی ملازمین کو علاج و معالجہ کیلئے سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا ہے جہا ں پر اُنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعدرُخصت کیا گیا۔کتوں کے حملے میں زخمی ہوئے این ایچ پی سی ملازمیں میں مشتاق احمد بابا ساکنہ ترال اور الطاف احمد آوان ساکنہ سلام آباد اوڑی شامل ہیں ۔خیال رہے گزشتہ ہفتے قصبہ اوڑی کے ایک گائوں میں بے لگام کتوں نے 3 خواتین اور 3طلبہ سمیت 18، افراد کو زخمی کیا تھا۔ آوارہ کتوں کے آئے دنوں ہونے والے حملوں سے اْوڑی اور ملحقہ علاقوں میں سخت خوف و ہراس پایاجاتاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.