پنڈتوں کی بازآبادکاری منصوبے پر کام جاری: گورنر ایس پی ملک

جھیل ڈل میں عفونت کے ڈھیر، ملوث ہوٹل اور ہائوس بوٹ مالکان کے خلاف ہوگی کارروائی

پنڈتوں کی بازآبادکاری منصوبے پر کام جاری: گورنر ایس پی ملک

سرینگر 19 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ گورنر ستیہ پال ملک نے اسبات کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی کے حوالے سے بازآبادکاری منصوبے پر شدومد کے ساتھ کام جاری ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق گورنر ستیہ پال ملک نے جمعہ کو ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اسبات کا خلاصہ کیا کہ ریاستی حکومت کشمیری پنڈتوں کی وادی واپسی کے حوالے سے جو بازآبادکاری منصوبہ زیر غور ہے اُس پر شد و مد کیساتھ کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنڈت کشمیر کاناقابل تنسیخ حصہ ہے اور حکومت ان کی وادی واپسی کیلئے انتہائی فکرمند ہے۔ گورنر کے بقول سرکار کے پاس کشمیری پنڈتوں کے حوالے سے جو بازآبادی منصوبہ زیر غور ہے اُس پر شدومد کے ساتھ کام چل رہا ہے تاکہ 90کی دہائی میں وادی سے باہر ہجرت کرچکے پنڈت کمیونٹی کو واپس کشمیر لایا جائے۔ گورنر ستیہ پال ملک ایس کے آئی سی سی میں الیکٹرک گاڑیوں کو شروع کرنے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کررہے تھے تاہم انہوں نے بتایا کہ یہ وقت متعلقہ معاملے پر بات کرنے کیلئے صحیح نہیں ہے۔گورنر کے بقول حکومت اس سلسلے میں اقدامات اُٹھارہی ہے اور آپ لوگ جلد ہی اُن سے باخبر ہوں گے۔الیکٹرانک گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھانے پر گورنر کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوش آئندہ اور حوصلہ افزا اقدام ہے کیوں کہ اس سے شہر سرینگر کا نقشہ ہی تبدیل ہوگا۔گورنر نے بتایا کہ الیکٹرانک گاڑیوں کو شروع کرنے سے شہر سرینگر کی رونق میں مزید اضافہ ہوگا۔جھیل ڈل کے ارد گرد اور اطراف میں قائم ہوٹل اورہائوس بوٹ مالکان کے خلاف سخت لہجہ اپنا تے ہوئے گورنر ایس پی ملک کاکہنا تھا کہ اُن تمام ہوٹل اور ہائوس بوٹ مالکان کی لائسنس منسوخ کردی جائیں گی جو اپنی تمام گند و غلاظت کے ڈھیر جھیل ڈل کی طرف موڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائوس بورٹ اور ہوٹل مالکان گندگی اور غلاظت کے ڈھیر جھیل ڈل میں پھینکتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنی اپنی سطح پر گندگی کو دفن کرنے کیلئے سیویج ٹریٹ منٹ پلانٹ قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ہوٹل یا ہائوس بوٹ مالک قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا، اُن کی لائسنس کو فوری طور پر منسوخ کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.