امر ناتھ یاترا2019:20روز میں مرنے والوں کی تعداد22تک پہنچ گئی

3ہفتوں کے دوران گپھا میں2.38لاکھ یاتریوں نے درشن کئے

امر ناتھ یاترا2019:20روز میں مرنے والوں کی تعداد22تک پہنچ گئی

سرینگر 20 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ جاری سالانہ امر ناتھ یاترا2019کے دوران گزشتہ 4روز میں6افراد کی موت واقع ہوئی ہے جس دواران گزشتہ 20روز میں مجموعی طور20کے قریب یاتری فوت ہوئے ہیں ۔ اس دوران اسی مدت کے دوران 30سے زیادہ افراد مختلف وجوہات کی بناء پر زخمی ہوئے ہیں ۔ادھر یکم جولائی سے جاری یاترا میں جمعہ تک 2:38لاکھ یاتریوں نے گھپا کی درشن کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا2019کے20روز کے دوران 20یاتری زخمی ہوئے ہیں جبکہ 30کے قریب یاتری مختلف مقامات پر زخمی ہوئے ہیں ۔ اس دوران سنیچر کے روز سرکاری ذرائع نے بتایا گذشتہ چار روز میں 6یاتری امرناتھ یاترا کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر جاں بحق ہوگئے۔اس دوران یکم جولائی سے جاری یاتراکے دوران مرنے والوں کی تعداد20 کے قریب پہنچ گیا ہے ذرائع نے مذید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال امر ناتھ یاترا کے دوران اب تک مرنے والوں میں 18یاتری،2رضاکار اور2فورسز اہلکار شامل ہیںجبکہ اس مدت کے دوران کم و بیش30افراد کو یاترا کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر چوٹیں آنے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں جن کو انتظامیہ کی جانب سے بہتر علاج معالجہ کیا گیا ہے ۔خیال رہے امرناتھ شرائن اْونچائی پر واقع ہے اس لئے لوگ اکثر وہاں آکسیجن کی کمی کی شکایت کرتے ہیںجبکہ کچھ لوگ سفر کے دوران متعدد مقامات پر زخمی ہوئے ہیں ۔وادی کشمیر میں ہر سال کی طرح کی طرح امسال بھی یاترا مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے۔ادھر حکام نے سنیچر کو کہا کہ اس سال جاری امر ناتھ یاترا کے دوران اب تک گذشتہ19دنوں کے دوران2.38لاکھ یاتریوں نے گپھا میں شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔انہوں نے بتایا سنیچرکے روز مزید4,094یاتری جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہوگئے۔اضح رہے کہ یاترا روایتی پہلگام روٹ اور بالہ تل سے کی جاتی ہے اور دونوں طرف سے جانے والے یاتریوں کے لئے حفاظت کے فقیدالمثال انتظامات کئے گئے ۔ سال 2019کی یاترا کے لئے انتظامیہ نے یاتریوں کے لئے سیکورٹی اور دیگر ہر طرح کے انتظامات گئے تھے تاکہ یاتریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔قابل ذکربات یہ ہے کہ اس سال امر ناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوئی جو 15اگست تک جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.