اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم اوروسروں کو سنگ کی تعلیم دینا حریت لیڈران کا دوہرا معیار

کشمیر مسئلے کو جلد حل کیا جائیگا: راجناتھ سنگھ

اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم اوروسروں کو سنگ کی تعلیم دینا حریت لیڈران کا دوہرا معیار

’’میں نے کئی مرتبہ بات چیت کی پیش کی تاہم کوئی کان نہیں دھرا گیا‘‘
سرینگر 20 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کشمیر کے یکروزہ دورے کے دوران اس بات کا خلاصہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کیا جائیگا اور دنیا کی کوئی طاقت اس کے حتمی حل میں روڑے اٹکا نہیں سکتی۔ انہوں نے حریت لیڈران کو بالواسطہ نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آزادی مانگنے والو ں نے اپنے بچوں کو بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کیلئے بھیجا جبکہ کشمیر کے اندر 12سے 14برس کی عمر کے بچوں کے ہاتھوں میں سنگ تھمادئے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کشمیر کے یکروزہ دورے کے دوران اس بات کا خلاصہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی طاقت موجود نہیں ہے جو کشمیر مسئلے کے حتمی حل میں روڑے اٹکاسکتی ہو۔ضلع کٹھوعہ کے اُوجھ علاقے میں تعمیر کئے گئے پل کا افتتاح کرنے کے دوران مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ ’’میں پوری ذمہ داری کیساتھ یہ بات کہہ رہا ہوں کہ مسئلہ کشمیر کو جلد حل کیا جائیگا۔ مجھے پوری اُمید ہے کہ عوام اس معاملے میں مکمل حمایت فراہم کریں گے‘‘۔سنگھ کا کہنا تھا کہ میں نے کئی مرتبہ اُن لوگوں کو بات چیت کی دعوت دی جو کشمیر مسئلے کے حل کیلئے جدوجہد کا دعویٰ کرتے ہیں تاہم انہوں نے میری باتوں کو کان نہیں دھرا۔ایسے لوگوں نے کبھی بھی عوامی مفاد کے پیش نظر مسئلے کے حل کیلئے آگے آنا گوارا نہیں کیا۔ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر اپنے بچوں کو بیرون مملک کے بڑے بڑے شہروں میں حصول تعلیم کی غرض سے بھیجتے ہیں لیکن یہاں کشمیر میں 12سے 14برس کی عمر کے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ہاتھوں میں پتھر تھما دیتے ہیں۔مرکزی وزیر نے حریت لیڈران کو بالواسطہ نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حریت لیڈران نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے بیرونی ممالک بھیج دیا لیکن یہاں پرتنائو صورتحال کو جنم دینے کیلئے 12سے 14برس کی عمر کے بچوں کے ہاتھوں میں سنگ تھما دیا۔انہوں نے حریت لیڈران کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ(حریت) کے ذہن میں کس قسم کی آزادی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ’’کیا حریت والے پاکستان طرز کی آزادی کے خواہش مند ہے؟ میں علیحدگی پسندوں کو آج یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ آپ چاہے بات چیت کیلئے آگے آئو یا انکار کرو، مسئلہ کشمیر جلد ہی حل ہونے والا ہے۔اس موقعے پرمرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی اور ملکی مفادات کیلئے کام کریں۔ آپ لوگوں کے پاس بہت سارے مواقع موجود ہیں، آپ لوگ دفاعی فورسز میں شامل ہوسکتے ہو، آپ کھیل کے میدان میں اپنا لوہا منوا سکتے ہو۔ میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ جموں وکشمیر کے عوام کے پاس مواقع کی کوئی قید نہیں ہے، آپ کے پاس بے شمار شعبے پڑے ہے جس کے ذریعے آپ قوم و ملت کی خدمت انجام دے سکتے ہو۔یاد رہے مرکزی وزیر داخلہ نے کٹھوعہ کے اُوجھ علاقے میں ریاست کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کیا جسے بارڈر روڑس آرگنائزیشن نے تعمیر کیا ہے۔راجناتھ سنگھ نے دورے کے دوران کرگل دراس جاکر یہاں کرگل جنگ کی 20سال مکمل ہونے پر یہاں مارے گئے فوجی اہلکاروں کے حق میں ایک یادگار پر حاضری دی۔ اس موقعے پر انہوں نے یہاں موجود فوجی اہلکاروں کیساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ موصوف کے ہمراہ مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ اور فوجی سربراہ جنرل بپن راوت بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.