رام بن میںکار گہری کھائی میں جاگری

ایک ہی کنبے کے3افراد لقمہ اجل، 3زخمی

رام بن میںکار گہری کھائی میں جاگری

گاندربل میں ٹریکٹر اور سکوٹی کے درمیان ٹکر، 62سالہ شہری جاں بحق
رام بن، گاندربل 20 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ ضلع رام بن میں سنچرکو سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک ہی کنبے کے 3افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ حادثے میں دیگر 3افراد بری طرح سے زخمی ہوئے جنہیں فوری علاج و معالجے کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ادھر گاندر بل کے بارسو علاقے میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک 62سالہ شہری جاں بحق ہوا۔اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ضلع رام بن میں سنیچرکو سڑک کا ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی کنبے کے 3افراد لقمہ اجل بن گئے۔ حادثے میں مزید 3افراد بری طرح سے زخمی ہوئے جنہیں معیاری علاج و معالجے کی خاطر ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑی ضلع رام بن کے اکھرال تحصیل میں اُس وقت 3افراد لقمہ اجل جبکہ دیگر 3شدید زخمی ہوئے جب پوگل پرستان میں شروادھر یاترا سے لوٹ رہی گاڑی بنجونی سینابتی علاقے میں ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔ اس موقعے پرگاڑی میں سوار 3افراد موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے جن کی شناخت 50سالہ سرجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کوشلیا دیوی ساکنان کوٹ پوگال کے طور پر ہوئی۔پولیس ذرائع نے حادثے میں مزید 4افراد شدید طور پرزخمی ہوئے جنہیں فوری علاج و معالجے کی غرض سے ڈسٹرکٹ ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا تاہم یہاں زخمیوں میں سے 20سالہ نیلم دیوی دختر سرجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3افرادزخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے کیس درج کرلیا ہے۔ادھر وسطی ضلع گاندر بل میں بارسو کے مقام پر ایک بغیر نمبر ٹریکٹر اور سیکوٹی کے درمیان ٹکر ہوا جس دوران سیکوٹی پر سوار 62سالہ محمد شفیع میر ساکن ریپورہ گاندربل شدید طور پر ذخمی ہوگیا۔اس دوران مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمی شہری کو پہلے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسکی نازک حالت دیکھ کر اسے سرینگر منتقل کیا جہاںوہ بعد میںزخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ادھر ایس ایچ او کھیربوانی سید عارف نے کے این ایس کو بتایا کہ مزکورہ شخص کی لاش کو پوسٹ ماٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر زیر نمر21/2019درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ خیال رہت علاقے کے کنگن علاقے میں جمعہ کے روز ایک اور حادثے میں ہر یانہ سے تعلق رکھنے والے دو سیکوٹر سوار جاں بحق ہوئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.