بی جے پی کی طرف سے ممبر شپ ڈرائیو میں لوگوں کی بھاری شرکت

15دنوں میں 80ہزارافراد پارٹی میں شامل: اویناش رائے کھنہ

بی جے پی کی طرف سے ممبر شپ ڈرائیو میں لوگوں کی بھاری شرکت

سرینگر 22 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ بی جے پی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں جاری ممبر شپ ڈرائیو کے دوران انہیں ناقابل یقین نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ صرف 15دنوں کے اندر پارٹی نے 80ہزار نوجوانوں کی شرکت پارٹی کے اندر یقینی بنائی ۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں جاری ممبر شپ ڈرائیو کے دوران انہیں ناقابل یقین نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ 7جولائی سے پارٹی کی جانب سے شروع کی گئی ممبر شپ مہم میں اب تک 80ہزار نئے نوجوان ممبرشپ ڈرائیو کا حصہ بن گئے ہیں۔ پارٹی لیڈران نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی کشمیر میں پارٹی کے تئیں نوجوانوں کا جوش و خوش ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرینگر میں اب تک 8ہزار نوجوان پارٹی سے وابستہ ہوچکے ہیں جو کہ پارٹی کے مستقبل کیلئے ایک خوش آئندہ بات ہے۔کشمیر نیوز سروس کیساتھ بات کرتے ہوئے نائب صدر اور کشمیر اُمور کے انچارج اویناش رائے کھنہ کا کہنا ہے کہ پارٹی اس بات کے لیے بے حد خوش ہے کیوں کہ نوجوان بڑی تعداد میں بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پراُمید ہے کہ پارٹی آنیوالے دنوں میں ممبر شپ تعداد میں 20فیصدی اضافہ کرنے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف نوجوان بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ لیڈران اور کارکنان اب بی جے پی کی عوام دوست پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے اندر شامل ہورہے ہیں۔اویناش رائے کھنہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے شروع کی گئی ممبر شپ ڈرائیو میں کشمیر سے 3لاکھ کانشانہ مقررکیا ہے لیکن جس طرح سے لوگ پارٹی کے اندر جوق در جوق شامل ہورہے ہیں اُس سے یہی اخذ کیا جاسکتا ہے کہ یہ تعداد 4لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا ہے کہ 7جولائی سے شروع کی گئی مہم کے دوران اب تک80ہزار نئے ممبران پارٹی کے ساتھ جڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرینگر میں پارٹی نے8ہزار نئے ممبران کا نشانہ حاصل کیا ہے جو کہ پارٹی کیلئے ایک حوصلہ افزا بات ہے۔کھنہ نے کہا کہ موجودہ مہم 6اگست کو اختتام پذیر ہوگی جس دوران پارٹی ایک بڑے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔اویناش رائے کھنہ کے بقول جنوبی کشمیر کے علاقوں میں بھی لوگوں کی طرف سے ممبر شب ڈرائیو میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جارہا ہے۔ سماج کے ہر طبقہ ہائے فکر سے لوگ آرہے ہیں اور پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ادھر پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے بتایا کہ پارٹی سے وابستہ ہر ممبر کو 25نئے ممبران کو پارٹی کیساتھ جوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جس طرح پارٹی کے ساتھ وابستہ ہورہے ہیں ، ہم کافی خوش ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج کی ممبر شپ ڈرائیو سے پارٹی زمینی سطح پر کافی مضبوط ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.