سرینگر 23 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ بی جے پی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں سے متعلق بازآبادکاری کی پالیسی کوحتمی شکل دینے کیلئے کشمیری پنڈتوں کو اعتماد میں لئے بغیر ترتیب نہیں دیا جائیگا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بی جے پی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے منگلوار کو کشمیری پنڈتوں کے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اس بات کا یقین دلایا کہ مرکزی سرکار کشمیری پنڈتوں سے متعلق بازآبادکاری پالیسی کو کشمیری پنڈتوں کو اعتماد میں لئے بغیر ترتیب نہیں دیگی۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ مرکزی سرکار اس بات کی وعدہ بند ہے کہ وہ وادی کشمیر سے ہجرت کرچکے پنڈت برادری کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر ایڈرس کریگی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی طرف سے جو بھی بازآبادکاری پالیسی ترتیب دی جائیگی، اس میں کشمیری پنڈتوں کو ہر صورت میں اعتماد میں لیا جائیگا۔ رام مادھو نے بتایا کہ بازآبادکاری سے متعلق کوئی بھی پالیسی پنڈتوں کو اعتماد میں لئے بغیر ترتیب نہیں دی جائیگی۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ اگر آپ علیحدہ کالونیوں میں ہی رہائش پذیر رہنا پسند کریں گے تو مرکزی سرکار اس کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریگی۔رام مادھو کا کہنا تھا کہ بازآبادکاری پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے پنڈت کمیونٹی کیساتھ ہر معاملے پر صلاح و مشورہ کیا جائیگا اور کسی بھی سطح پر انہیں نظر انداز نہیں کیا جائیگا۔بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ مرکزی سرکارکشمیری پنڈتوں کو درپیش گوناں گوں مشکلات کو کم کرنا چاہتی ہے جس کیلئے بازآبادکاری سے متعلق پالیسی کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیونٹی کو ہر صورت میں اعتمادمیں لیا جائیگا۔