ثالثی سے متعلق بھارت کا رد عمل حیران کن: عمران خان

کشمیر کا حل ناگزیر، 70برسوں سے جنوب ایشائی خطہ یرغمال

ثالثی سے متعلق بھارت کا رد عمل حیران کن: عمران خان

سرینگر 23 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کا انکار کرنے پر ، حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے جو گزشتہ 70برسوں سے لٹکتا چلا آرہا ہے جس کے نتیجے میں کشمیریوں کی نسل در نسل انتہائی کربناک حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی جانب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے کشمیر پر ثالثی کی پیش کش سے انکار کرنے پر، حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے کیوں کہ یہ مسئلہ گزشتہ 70برسوں سے لٹکتا چلاآرہا ہے جس کے نتیجے میں کشمیریوں کی نسل در نسل انتہائی کربناک حالات کا سامناکررہی ہے۔خیال رہے امریکی صدر ڈونالڈ ترمپ نے گزشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران اس بات کا خلاصہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر حل کیلئے انہیں ثالثی کی درخواست کی تھی تاہم مرکزی وزارت داخلہ نے گزشتہ شام کو ہی امریکی صدر کے خلاصے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حل طلب اُمور باہمی طریقے پر ہی حل کئے جائیں گے جس میں کسی بھی تیسرے فریق کی گنجائش موجود نہیں ہے۔بھارتی ردعمل کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر تحریر کیا کہ ’’کشمیر مسئلے نے پورے جنوب ایشیائی خطے کو گزشتہ 70برسوں سے یرغمال بنائے رکھا ہے، کشمیریوں کی نسل در نسل انتہائی کربناک صورتحال کا سامنا کررہی ہے لہٰذا کشمیر مسئلہ کا حل نکالا جانا ناگزیر ہے‘‘۔اس موقعے پر عمران خان نے امریکی صدر کی طرف سے والہانہ استقبال اور پاکستانی زاویے کو سمجھنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں امریکی صدر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر پاکستانی وفد کو تاریخی وائٹ ہائوس کی سیر کرائی۔خان نے بتایا کہ میں امریکی صدر کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان افغانستان میں امن کو قائم کرنے کیلئے ہر ممکنہ مدد فراہم کریگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.