سرینگر 24 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ سالانہ امر ناتھ یاترا2019مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے جس دوران جموں سے مذید2700یاتریوں پر مشتمل ایک اور قافلے کو گھپا کے لئے روانہ کیا گیا ہے ۔جن میں626خواتین،5بچے اور141سادھو شامل ہیں۔ادھر گزشتہ23روز کے دوران تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے گھپا کی درشن کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سالانہ امر ناتھ یاترا2019مذہبی جوش اور جذبے کے ساتھ جاری ہے اس دوران بدھ کو جموں سے یاترا کے 23ویں دن بدھ کو مزید2,700یاتری جموں سے وادی کی طرف روانہ ہوگئے۔اس دوران سرکاری ذرائع نے قافلے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا مذکورہ یاتریوں میں626خواتین،5بچے اور141سادھو شامل ہیں۔جو 100گاڑیوں پر مشتمل ہے جو سخت حفاظتی حصار میں صبح سویرے جموں سے روانہ کیا گیا ہے ۔اس دوران جموں سے سرینگر تک جگہ جگہ حفاظت اور دیگر طرح کے انتظامات کئے گئے خیال رہے امسال امر ناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہوئی ہے ۔ جو پندرہ اگست تک جاری رہے گئی ۔ اس دوران منگل کو 22روز میں یہ تعداد3لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے جس نے گزشتہ سال کا بھی ریکارڑ توڈ دیا ہے خیال رہے امر ناتھ یاترا کے دوران موسم میں بہتری رہنے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر یاتریوں نے گھپا کی درشن کی ہے ۔ جبکہ یہ سلسلہ جارہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا یہ تعداد اور بھی کافی زیادہ بڑنی کی اامید ہے ۔
جموں سے امر ناتھ یاتریوں کی روانگی کا سلسلہ جاری
تازہ قافلے میں 2700یاتری امرناتھ گپھا کیلئے روانہ