پی ڈی پی سہ طلاق بل اور آر ٹی آئی ایکٹ کی مخالفت کریگی: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی سہ طلاق بل اور آر ٹی آئی ایکٹ کی مخالفت کریگی: محبوبہ مفتی

سرینگر 25 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پارٹی راجیہ سبھا میں پیش ہونے والی سہ طلاق بل اور آر ٹی آئی (ترمیمی) بل کی حمایت نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے وابستہ راجیہ سبھاممبران پورے زور و شورکیساتھ مذکورہ بلوں کی مخالفت کریں گے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پارٹی راجیہ سبھا میں پیش ہونے والی سہ طلاق بل اور آر ٹی آئی (ترمیمی) بل کی حمایت نہیں کریگی۔سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کا اپنا علیحدہ آر ٹی آئی ایکٹ 2009موجود ہے لہٰذا سوال ہی پید انہیں ہوتا کہ راجیہ سبھا میں مرکزی سرکار کی جانب سے پیش ہونے والی آر ٹی آئی (ترمیمی) بل کی حمایت کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا سہ طلاق معاملے پر مؤقف واضح ہے لہٰذا سہ طلاق بل کی بھی زور و شور کیساتھ مخالفت کی جائیگی۔محبوبہ کا کہناتھا کہ معاملات کو ڈگر پر آنے دو، پی ڈی پی سے وابستہ راجیہ سبھا ممبران سہ طلاق بل کی بھر پور طریقے سے مخالفت کریں گے۔خیال رہے لوک سبھا میں جمعرات کو سہ طلاق سے متعلق بحث میں اس بات کو دہرایا گیا کہ مذکورہ قانون پر فوری پابندی عائد کرنا لازمی ہے لہٰذا جو مرد اس فعل کا مرتکب پایا جائیگا اُسے تین سال قید کی سزا دی جائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.