وادی کشمیر میںخراب موسمی صورت حال کے پیش نظر یاترا معطل

25روز میں 3لاکھ8ہزار سے زیادہ یاتریوں نے گھپا کے درشن کئے

وادی کشمیر میںخراب موسمی صورت حال کے پیش نظر یاترا معطل

سرینگر 26 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ وادی کشمیر میں گزشتہ روز سے موسم میں خراب صورت حال کے پیش نظر جموں ست یاترا کی روانگی کو معطل کر دیا گیا ہے اور کسی بھی یاتری کو وادی کی طرف روانہ ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔اس دوران25روز میں 3لاکھ8ہزار سے ذائد یاتریوں نے گھپا کی درشن کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں خراب موسمی صورت حال کے پیش نظر جمعہ کو جموں سے امر ناتھ یاتریوں کی روانگی کو معطل رکھا گیا ہے ۔اس دوران کسی بھی یاتری کو وادی کی طرف روانہ نہیں کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا یہ فیصلہ سرینگر جموں شاہراہ پرگزشتہ شام سے وقفے وقفے کی بارشوں کے پیش نظر لیا گیا ہیانہوں نے مذید بتایاکل شام 7,021یاتریوں نے امرناتھ گپھا میں درشن کئے تھے جسکے ساتھ ہی یک جولائی سے اب تک درشن کرنے والے یاتریوں کی تعداد3,08,839پہنچ گئی۔ادھر حکام نے بتایا ملک بھر سے تاحال کم و بیش3لاکھ30ہزار یاتریوں نے یاترا کی رجسٹریشن کرائی ہے جس کے ساتھ ہی یہ تعداد گزشتہ کئی سال سے کافی زیادہ درج ہوگا ۔ خیال رہے سالانہ امر ناتھ یکم جولائی سے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے جو 15اگست کو اختام پزیر ہوگی ۔اس دوران سرکار نے امسال بھی یاتریوں کے لئے سیکورٹی سمیت تمام طرح کے مکمل انتظامات کئے تھے تاکہ یاتریوں کوکسی بھی قسم کا کوئی مشکلات پیش نہ آئیں ۔ حکام نے بتایا 25روز کے دوران 25کے قریب یاتری لقمہ اجل جبکہ30سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ مزدور بھی شامل ہیں۔یاترا کی حفاظت کے لئے40ہزار سے زیادہ فوج،نیم فوجی دستوں کے ساتھ ساتھ ریاستی پولیس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر تعینات رکھا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.