پاکستان‘ بھارت کیساتھ مکمل یا محدود جنگ کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا : راجناتھ سنگھ

سرفروشوں نے دشمنوں کا مردانہ وار مقابلہ کرکے ملکی سلامتی کیلئے اپنی جانیں پیش کیں

پاکستان‘ بھارت کیساتھ مکمل یا محدود جنگ کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا : راجناتھ سنگھ

سرینگر 26 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بھارت کیساتھ مکمل یا محدود طریقے پرجنگ کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے، اسی لیے وہ درپردہ جنگ لڑرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرگل جنگ کے دوران جن فوجی اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں پیش کیں ان کی قربانیوں کو بلایا نہیں جاسکتا۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ مکمل طور سے جنگ کرنے کی صلاحیت سے عاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کیساتھ نہ صرف مکمل طورپر جنگ لڑسکتا ہے اور نہ ہی محدود پیمانے پر بھارت کا مقابلہ کرسکتا ہے اسی لیے اُس نے ہمارے خلاف درپردہ جنگ چھیڑی ہوئی ہے۔کرگل جنگ کے 20سال مکمل ہونے پر لوک سبھا میں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ کرگل جنگ کے دوران جن فوجی اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانیں پیش کیں ان کی قربانیوں کو بلایا نہیں جاسکتا۔ کرگل جنگ کے دوران ملک کی فوج نے دشمنوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ملک کی حفاظت اور سلامتی کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جسے بلایا جانا ناممکن ہے۔پڑوسی ملک پاکستان ہمارے (بھارت) کیساتھ پورے طور پر یا جزوی طور پر جنگ لڑنے کی صلاحیت سے عاری ہے، اسی لیے اُس نے درپردہ جنگ کا سہارا لیا ہوا ہے۔یاد رہے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی تقریر کے دوران لوک سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ بھی موجود تھے۔اس دوران لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کرگل جنگ میں مارے گئے فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر کانگریس لیڈر آدھیر رنجن چودھری نے ہائوس میں موجود ممبران سے مخاطب ہوکر کہا کہ کرگل جنگ پر ایک زور دار بحث و مباحثہ ہونا چاہیے۔اسی دوران راجیہ سبھا چیرمین ایم ونکیہ نائیڈو نے بھی کرگل جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی بہادری پر انہیں زبردست خراج پیش کیا اور کہا کہ ملک ایسے سرفروشوں کی قربانیوں کو بھلانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔اس دوران ہائوس میں موجود ممبران نے جنگ میں مارے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اپنی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر کچھ دیر کیلئے خاموشی اختیار کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.