فورسز تعینات پر عمر اور محبوبہ عوام میں خوف و ڈر پھیلارہے ہیں

حموں وکشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی: رویندر رینا

فورسز تعینات پر عمر اور محبوبہ عوام میں خوف و ڈر پھیلارہے ہیں

سرینگر 27 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے مرکزی سرکار کی طرف سے اضافی فورسز کی تعیناتی کواسمبلی الیکشن عمل کیساتھ جوڑتے ہوئے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر الزام عائد کیا کہ دونوں لیڈران عوام میں کنفیوژن پیدا کرکے لوگوں کے قلب و ذہن میں خوف اور ڈر کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بی جے پی کے ریاستی صدر رویندر رینا نے مرکزی سرکار کی طرف سے اضافی فورسز کی تعینات کو اسمبلی الیکشن کیساتھ جوڑدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریاست جموں وکشمیر کے اندر اسمبلی الیکشن منعقد کئے جارہے ہیں جس کے پرامن انعقاد کیلئے فورسز کی اضافی نفری مطلو ب ہے۔ انہوں نے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لیڈران عوام کے اندر کنفیوژن پیدا کرکے لوگوں کے دلوں میں خوف اور ڈر کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیرمیں بی جے پی کا کھاتہ کھلنے والا ہے اورجموں وکشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی۔ رویندر رینا کا کہنا تھا کہ ہم مضبوط اکثریت کیساتھ حکومت میں آئیں گے اور جموں وکشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترال علاقے میں سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ اب کشمیر میں بی جے پی سرکار آئیگی۔ ’’میں عمر عبداللہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ، بی جے پی کشمیر میں ضرور آئیگی کیوں کہ جموں وکشمیر میں اگلی حکومت بی جے پی کی ہی ہوگی اور وہ بھاری اکثریت کیساتھ ہوگی‘‘۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘‘ چاہتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.