سرینگر 27 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار کی جانب سے کشمیر میں مزید فورسز کی 100اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کی سخت الفاظ میں نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی ذرائع سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی سرکار کی جانب سے کشمیر میں مزید فورسز کی 100کمپنیوں کی تعیناتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کاکہا تھا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی ذرائع سے حل نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مرکزی سرکار کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں نکتہ چینی کی۔انہوں نے مرکزی سرکار کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی پالیسی پر دوبارہ نظر ثانی کرکے کشمیر پالیسی میں نرمی لائیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’مرکزی سرکار کی جانب سے وادی کشمیر میں 10ہزار فورسز اہلکاروں کی مزید نفری کی تعیناتی سے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے۔ جہاں تک سیکورٹی فورسز کی بات کی جائے، کشمیرمیں ان کی کمی نہیں ہے۔ جموں وکشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جو فوجی ذرائع سے حل نہیں ہوگا۔ مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ مزید فورسز کی تعینات سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے کشمیر کے تئیں روا رکھی گئی پالیسی پر گہرائی کیساتھ سوچ بچار کرے‘‘۔
کشمیر سیاسی مسئلہ،فوجی ذرائع سے حل نہیں کیا جاسکتا: محبوبہ مفتی
اضافی فورسز کی تعیناتی پر مرکزی سرکار کی کڑی نکتہ چینی کی