ڈوڈہ میں مکان ڈھ گیا،معمر خاتون جاں بحق، بیٹا زخمی،25بھیڑ بکریاںزندہ دفن
ترال 27 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ ترال کی براری آنگن نامی بہک میں دوران شب بادل پھٹنے سے ایک 100سے زیادہ بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئے ہیںجبکہ بھڑ بکرویں کے مالک معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ اس دوران انتظامیہ نے واقعے کے فوراً بعد محکمہ شیب ہسبنڈری کیے ماہرین کی ایک ٹیم اور تحصیلدار آری پل کو علاقے میں روانہ کیا گیا ہے تاکہ نقصان کا صیح تخمینا لگایا جائے۔ادھر خطہ چناب کے ڈوڈہ علاقے میں ایک رہائشی میں ڈھ جانے کے نتیجے میں ایک معمر خاتون لقمہ اجل جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہونے کے علاوہ کنبے کے25بھڑ بکریاں زندہ دفن ہوئے ۔اس دوران پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے الگ الگ کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال کے تحصیل آری پل کے تحت آنے والے براری آنگن علاقے میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب بادل پھٹنے کے نتیجے میں 100 سے زیادہ بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئے جن میں بیشتر کو پانی اپنے ساتھ ہی بہا لے گیا۔مقامی لوگوں نے بتایاہم دوران شب ہم نیند میں مست تھے اس دوران اچانک بارشوں کا سلسلہ شروع ہو ا جس کے ساتھ بادل پھٹنے کا ایک زور دار دھماکہ ہواہونے کے ساتھ ہی زور دار چیخ و پکار شروع ہوا انہوں نے بتایا جب لوگوں گھروں سے باہر آئے تو وہ یہ دیکھ ششد رہ گئے کہ علاقے میں بھڑ بکریوں کے جھنڈ پر آسمانی بجلی گرنے کے بعد بادل پھٹ گیا ہے جس کے نتیجے میں جھنڈ میں موجود ایک سو سے زیادہ بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئے جبکہ یہاں آئے سیلابی پانی کے ایک ریلے نے متعدد مویشیوں کو اپنے ساتھ لے کر بہا لیا ہے ۔جس کے نتیجے میں متعدد کنبو ں کو لاکھوں روپے کی نقصان سے دو چارہوئے ۔انتظامیہ ذرائع نے بتایاابتدائی طور متاثرین کنبوں کی شناخت محمو بکروال ولد کالوبکروال،نذیر احمد ولدغلام نبی حال حال دھوپہ پتھری براری آنگن نارستان آری پل کے طور کی ہے انتظامیہ کے ایک افسر نے واقعے کے حوالے سے بتایا واقعے کے متعلق جانکاری ملنے کے ساتھ محکمہ مال ،شیپ ہسبنڈری کے علاوہ تحصیلدرا ر آری پل تینوں ٹیموں کے ساتھ علاقے میں مکمل جانکاری حاصل کرنے کے لئے روانہ کئے گئے ہیں تاکہ مکمل جانکاری حاصل ہو سکے ۔ ا۔ ادھر سابق ممبر اسمبلی ترال مشتاق احمدشاہ نے اپنے ایک بیان میں متاثرین کو فوری امداد کی گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے ۔ادھر جموں کشمیر گوجر بکروال کانفرنس کے جنرل سیکرٹری محمد یاسین پسوال نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بتایا طبقہ کئی دہائیوں سے مفت انشورنس کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم کسی بھی سرکار باقی مسائل کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔انہوں نے متاثرین کی فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔ ادھرخطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں ایک رہائشی مکان ڈھ گیا جس کے نتیجے میں اس مکان میں رہائش پذیر ایک بزرگ خاتون کی موت واقع ہوگئی جبکہ اْس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔ذرائع نے بتایا اس واقعے میں25بھیڑ بکریاں بھی زندہ دفن ہوئیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ضلع ڈوڈہ کے بگار علاقے میں آج سنیچرکے پیش آیا جہاں مٹی کا ایک مکان شدید بارش کے نتیجے میں گرنے والے تودے کی زد میں آکر ڈھ گیا۔جس دوران مکان میں موجود ایک بزرگ خاتون اور اس کے بیٹے کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں بعد میں مزکورہ معمر خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ہے جبکہ ان کا بیٹا اسپتال میں نازک حالت میں زیر علاج ہے ذرائع نے کہا کہ اس حادثے میں کم و بیش25 بھیڑ بکریاں اور دیگر مال مویشی بھی دفن ہوکر لقمہ اجل بن گئے۔پولیس نے دونوںواقعات کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔
ترال کی بہک میں بادل پھٹنے سے 100بھیڑ بکریاں ہلاک
انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم علاقے کی طرف روانہ