کورگروپ میٹنگ میں حدبندی اور اسمبلی الیکشن پر بات ہوگی

دفعہ 35Aفی الحال ایجنڈا میں نہیں: اشوک کول

کورگروپ میٹنگ میں حدبندی اور اسمبلی الیکشن پر بات ہوگی

سرینگر 29 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ بی جے پی نے دفعہ 35Aکی منسوخی سے متعلق افواہوں کو ایک طرف کرتے ہوئے صاف کردیا ہے کہ نئی دہلی میں ہونے والی کورگروپ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں سے متعلق حد بندی اور آنے والی اسمبلی انتخابات سے متعلق اُمور زیر بحث لائے جائیں گے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق بی جے پی نے دفعہ 35Aکی منسوخی سے متعلق گردش کررہی افواہوں کو ایک طرف کرتے ہوئے صاف کردیا کہ نئی دہلی میں منگلوار کو منعقد ہونے والی کور گروپ میٹنگ میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی اور اسمبلی الیکشن سے متعلق اُمور زیر بحث لائے جائیں گے۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول نے کشمیرنیوز سروس کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی میں آج منعقد ہونے والی کور گروپ میٹنگ میں دفعہ 35Aپر کوئی بھی بات نہیں ہوگی۔دفعہ 35Aفی الوقت میٹنگ سے متعلق ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔ پارٹی کے ریاستی لیڈران آج نئی دہلی میں منعقد ہونے والی کور گروپ میٹنگ میں شرکت کرنے جارہے ہیں جہاں پر اسمبلی نشستوں کی حدبندی اور اسمبلی لیکشن سے متعلق مختلف اُمور کو زیر بحث لایا جائیگا۔ اشوک کول کا کہنا تھا کہ اسمبلی نشستوں کی موجودہ صورتحال جموں اور لداخ خطے کیساتھ نانصافی ہے جسے دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈران اسمبلی نشستوں کی حد بندی پر خاصا زور دیں گے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں اسمبلی الیکشن سے متعلق پارٹی کی تیاریوں کا بھی سیر حاصل جائزہ لیا جائیگا۔اسمبلی الیکشن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اشوک کول کا کہنا تھا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن کے حوالے سے پوری طرح سے تیار ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اپنا ہدف حاصل کرکے رہیگی۔ حال ہی منعقدہ لوک سبھا انتخابات کے دوران پارٹی نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران بی جے پی نے جموں کی تمام نشستوں پر جیت درج کرلی اور اسمبلی الیکشن کے حوالے سے ہم سمجھتے ہے کہ پارٹی کشمیر میں بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں کامیاب ہوجائیگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.