کوئی انہونی نہیں ہوگی: کے وجے کمار

افواہوں کے ذرائع غیر مصدقہ

کوئی انہونی نہیں ہوگی: کے وجے کمار

سرینگر 29 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ گورنر کے مشیر برائے اُمور داخلہ کے وجے کمار نے مرکز سے فورسز کی تعیناتی کو خصوصی پوزیشن کیساتھ منسلک کئے جانے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کردیا۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق گورنر کے مشیر برائے اُمور داخلہ کے وجے کمار نے مرکز سے جموں وکشمیر کیلئے اضافی فورسز کی تعیناتی کو خصوصی پوزیشن کیساتھ منسلک کئے جانے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فورسز کی تعیناتی اور دیگر اُمور سے متعلق مختلف آرڈرز کے وائرل ہونے کو محض افواہ بازی سے تعبیر کیا۔ وجے کمار کا کہنا نے بتایا کہ’’اگر کوئی سوشل میڈیا پر افواہ بازی کے بہانے بے پر کی باتیں اُڑارہا ہے، تو مجھے اُس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ اس طرح کی افواہیں مصدقہ نہیں ہے۔ میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ ان افواہوں کے ذرائع کیا ہے؟ کوئی کہہ رہا ہے کہ مزید فورسز کو تعینات کیا جائیگا‘‘۔وجے کمار نے بتایا کہ ’’میں یہ بات پہلے ہی واضح کرچکا ہوں کہ جو بھی اضافی نفری یہاں لائی جاتی ہے وہ سیکورٹی گرڈ کیلئے معمول کی کارروائی ہوتی ہے۔ امرناتھ یاترا کے حوالے سے سیکورٹی گرڈ میں کبھی فورسز میں کمی لائی جاتی ہے تو کبھی اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس طرح فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کرنے کی ضرورت پڑگئی۔ ایسے منصوبے پہلے ہی مرتب کئے جاتے ہیں اور اس میں کچھ نیا نہیں ہے‘‘۔گورنر کے مشیر کا کہنا تھا کہ ’’سوشل میڈیا پر بہت سارے حالات و واقعات اُبھر کر سامنے آجاتے ہیں، اگر ہم سبھی اُمور پر وضاحت دینے کیلئے بیٹھ جائیں تو اس سے افواہ بازوں کو حوصلہ ملے گا‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.