سرینگر 29 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بتایا کہ ہم ہندوستانی ہے لیکن دفعہ 35Aاور 370ہماری شناخت کیلئے ناگزیر ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نئی دہلی می ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ہندوستانی ہے لیکن دفعہ 35Aاور 370 ہماری شناخت کیلئے ناگزیر ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والی دفعہ35Aاور 370کا برقرار رہنا ضروری ہے ۔این سی صدر کا کہنا تھا کہ دفعہ 35Aاور 370کو منسوخ نہیں کیا جانا چاہیے، یہ ہماری بنیاد ہے۔ اس کو ہٹائے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم ہندوستانی ہے لیکن دفعہ 35Aاور 370ہمارے لیے ضرور ی ہے‘‘۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز پی ڈی پی صدر اور سابق وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے بھی مرکزی سرکار کیخلاف سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے واضح کردیا کہ دفعہ 35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ بارود کو ہاتھ لگانے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جو ہاتھ خصوصی پوزیشن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کیلئے سامنے آئیں گے ، نہ صرف وہ ہاتھ بلکہ اُن کا پورا جسم راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا جائیگا۔ انہوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو لڑائی مرکزی سرکار کیساتھ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس کے عوض محبوبہ مفتی کو بھی جیل میں ٹھونسا جاسکتا ہے۔
ہم ہندوستانی ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
لیکن دفعہ 35Aاور 370ہماری شناخت کیلئے ناگزیر