جسٹس مسعودی نے موجودہ صورتحال کا معاملہ لوک سبھا میں اُٹھایا

وزیر داخلہ سے بیان دینے کا مطالبہ، غیریقینیت ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل

جسٹس مسعودی نے موجودہ صورتحال کا معاملہ لوک سبھا میں اُٹھایا

سرینگر 30 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے منگلوار کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر مرکزی لیڈران کی توجہ مبذول کراتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ سے کشمیر کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کیلئے بیان دینے کا مطالبہ کیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے منگلوار کو رول 197کے تحت لوک سبھا کے تحت لوک سبھا توجہ طلب نوٹس دیکر مرکزی وزیر داخلہ کی توجہ کشمیر میں اضافی فورسز کی تعینات اور سرکاری محکموں کی طرف سے جاری کئے گئے مختلف حکمناموں سے وادی میں پیدا شدہ صورتحال اور لوگوں میں پائی جارہی تشویش اور غیر یقینیت کی جانب مبذول کروائی ۔مسعودی نے توجہ طلب نوٹس کے ذریعے ان غیر معمولی اقدامات سے پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کو دور کرنے کیلئے مرکزی وزیر داخلہ سے بیان کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وقفہ صفر کے دوران بھی یہ معاملہ اُٹھایا اور غیر یقینی حالت کو ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی مانگ کی۔اس سے قبل انہوں نے قانون سازیہ کی غیر موجودگی میں نیشنل میڈیکل کمیشن بل 2019کی جموں وکشمیر میں توسیع کی سخت مخالفت کی۔اُن کا کہنا تھا کہ کنکرنٹ لسٹ کی 25ویں انٹری، جس کے تحت یہ قانون نافذ کیا گیا ، ریاست پر قابل اطلاق نہیں، اس بل کو ریاست پر لاگو نہیں کیا جاسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.