انتظامیہ میں فعالیت لانے کیلئے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

سید سحرش اصغر پہلی خاتون ناظمہ محکمہ اطلاعات تعینات، سید حنیف بلخی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر مقرر

انتظامیہ میں فعالیت لانے کیلئے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

سرینگر 30 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ ریاستی حکومت نے انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں کام کاج کو فعال اور بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سینئر افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی۔ تازہ حکم نامے کے مطابق ڈپٹی کمشنر بڈگام سید سحرش اصغر کو اپنے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات جموں وکشمیر کے ناظم کے طور پر تعینات کردیا جبکہ سید حنیف بلخی کو ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی گلمرگ کے چیف ایکزکیوٹیو افسر کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریاستی حکومت نے منگلوار کو انتظامیہ کے مختلف شعبوں میں کام کاج کو فعال اور بہتر بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر سینئر افسران کے تبادلے اورتقرریاں عمل میں لائی۔ریاستی سرکار نے ڈپٹی کمشنربڈگام آئی اے ایس آفیسر بیچ2013 سید سحرش اصغر کو اپنے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات جموں وکشمیر کے ناظم کے طور پر تعینات کردیا۔ سید سحرش اصغر کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ انہوں نے محکمہ اطلاعات میں پہلی ناظم خاتون کے طور پر محکمہ کا چارج سنبھالا ہے۔ اسی طرح سید حنیف بلخی کو ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی گلمرگ کے چیف ایکزکیوٹیو افسر کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔سشما چوہان جو آئی اے ایس بیچ 2009سے تعلق رکھتی ہیں، کو ڈپٹی کمشنر سانبہ سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔رمیش کمار آئی اے ایس 2011نیچ جو فی الوقت ڈپٹی کمشنر جموں کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ آونی لواسہ آئی اے ایس بیچ 2013کو ڈپٹی کمشنر لیہہ سے تبدیل کرتے ہوئے ایرا میں بطور سی ای او کے عہدے پر تعینات کردیا گیا، اسی طرح وکاس کنڈل آئی اے ایس بیچ 2013کو ایڈیشنل سی ای او کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔اسی طرح ریاستی سرکار نے تازہ حکم نامے کے مطابق آئی اے ایس آفیسر گلزار احمد ڈار جنہیں محکمہ اطلاعات جموں وکشمیر کے ناظم پر تعینات کیا گیا تھا کو اپنے عہدے سے تبدیل کرکے جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کیساتھ اگلے احکامات تک منسلک رکھا گیا۔آئی اے ایس آفیسر بیچ 2014اویس احمد کو ڈپٹی کمشنر شوپیان سے تبدیل کرکے چیف ایکزکیوٹیو آفیسر جے اینڈ کے ای ڈی اے تعینات کیا گیا۔اسی طرح آئی اے ایس آفیسر بیچ 2015سچن کمار ویشی جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیہہ کے عہدے پر تعینات تھے کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہہ لیہہ مقرر کیا گیا۔ چودھری محمدیاسین آئی اے ایس آفیسر بیچ 2015جو کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شوپیان تعینات کیا گیا۔ریحانہ بتول کے اے ایس آفیسر ، جو جموں وکشمیر ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپورریشن میں بطور ایم ڈی کے عہدے پر تعینات تھیں، کو تبدیل کرکے ڈی جی سوشل ویلفیئر جموں تعینات کیا گیا۔اسی طرح ناظم زئی خان کے اے ایس جو فی الوقت محکمہ خزانہ میں اسپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر رام بن تعینات کیا گیا۔روہت کھجوریہ کے اے ایس جو سرمائی سیکرٹریٹ میں حکومت کے خصوصی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانبہ تعینات کیا گیا۔کے اے ایس آفیسر اروند شرما جو کہ جے کے ای ڈی اے میں بطور چیف ایکزکیوٹیو آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے محکمہ ریونیو میں اسپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔اسی طرح طارق حسین گنائی کے اے ایس آفیسر جو محکمہ اسٹیٹس کے ناظم کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بڈگام تعینات کردیا گیا۔کے اے ایس آفیسر شوکت اعجاز بٹ جو ڈپٹی کمشنر رام بن کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کولگام تعینات کیا گیا۔شمیم احمد کے اے ایس آفیسر جو فی الوقت ڈپٹی کمشنر کولگام کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے محکمہ خزانہ میں اسپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔اصغر حسین کے اے ایس آفیسر جو جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں احکامات کے منتظر تھے، کو جموں وکشمیر ٹورسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن میں بطور ایم ڈی تعینات کردیا گیا۔ڈاکٹر بھارت بھوشن کے اے ایس آفیسر جو فی الوقت محکمہ سوشل ویلفیئر جموں میں بطور ناظم اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے شیڈو ل کاسٹ، شیڈول ٹرائب محکمہ میں بطور ایم ڈی تعینات کیا گیا۔ اسی طرح راجیش کمار سرنگل کے اے ایس آفیسر جو چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر کے محکمہ میں ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ڈیوژنل کمشنر جموں کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔تازہ حکم نامے کے مطابق کلدیپ کرشن سدھا جو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کے عہدے پر براجمان تھے، کو تبدیل کرکے ہمہ وقت ڈپٹی کمشنر ریلیف آرگنائزیشن (مہاجرین) کشمیر تعینات کیا گیا۔حکم نامے کے مطابق کے اے ایس آفیسر انعام الحق صدیقی جو کہ حکومت کی شکایتی سیل میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات تھے، کو تبدیل کرکے سی ای او ٹی ڈی سی گلمرگ تعینات کیا گیا۔ ان کے بدلے شکایتی سیل میں تعینات ڈاکٹر دیس راج بھگت (ایڈیشنل سیکرٹری) اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ شکایتی سیل میں بطور حکومت کے ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
بارہمولہ میں باپ نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد جنگل میں دفنایا

Leave a Reply

Your email address will not be published.