کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے

تو کشمیر پالیسی تبدیل کی جائے: غلام احمد میر

کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے

سرینگر 31 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے مرکزی سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کشمیر پالیسی میں تبدیلی لائیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے ڈورو اننت ناگ میں عوامی رابطہ میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سرکار پر زور دیا کہ وہ کشمیر یوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کشمیر سے متعلق اپنائی جارہی پالیسی کو تبدیل کرے۔انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی عوامی اُمنگوں اور خواہشات کا سودا کرنے کی روادار نہیں ہے اور جموں وکشمیر کے عوام کیساتھ کسی بھی ناانصافی کا سختی کیساتھ مقابلہ کریگی۔انہوں نے مرکزی سرکار سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے کشمیر سے متعلق اپنائی جارہی پالیسی میں تبدیلی لائیں کیوں کہ موجودہ صورتحال کے نتیجے میں ریاستی عوام کے اندر نااُمیدی اور بیگانگی پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں کشمیر آج خود کو اجنبی محسوس کررہے ہیں۔مرکزی سرکار کو چاہیے کہ وہ جموں وکشمیر سے متعلق اختیار کی گئی پالیسی میں تبدیلی لائیں تاکہ عوام کا اعتماد دوبارہ بحال ہو۔ جب سے بی جے پی نے مرکز میں اقتدار سنبھالا ہے تب سے ریاستی عوام سے مصیبتوں کے پہاڑ دیکھے جس کے نتیجے میں عوام انتہائی بیگانگی کے بھنور میں گرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار کو چاہیے کہ سوشل میڈیا پر افواہ بازوں کی جانب سے جو شرانگیز پروپگنڈہ کیا جارہا ہے اُس کے خلاف سختی سے نمٹا جائے۔ کانگریس لیڈر نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے صورتحال میں بہتری آنے کے بجائے مزید ابتری کا شکار ہوں گی جو نہ ریاست اور نہ ہی مرکز کے لئے بہتر رہیگا۔بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ پارٹی ریاست میں جمہوری حقوق کو بحال کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔ جب سے بی جے پی نے مرکز میں اقتدار سنبھالا ہے تب سے جموں وکشمیر میں غیر یقینی صورتحال غالب ہے۔جس تعمیر و ترقی کا وعدہ پی ڈی پی ، بی جے پی نے 2014کے الیکشن میں عوام سے کیا تھا اُس کا زمینی سطح پر کہی پر بھی نشان موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک ہے، کسی بھی خطے کیساتھ کوئی تفریق کا مظاہرہ کیا گیاتو اُسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.