راجوری سے گریز تک کنڑول لائن پردوسرے روزبھی گولہ باری جاری

خاتون جاں بحق ،محکمہ صحت کا ملازم زخمی ،علاقے میں خوف، لوگ گھروں میں محصور

راجوری سے گریز تک کنڑول لائن پردوسرے روزبھی گولہ باری جاری

راجوری، بانڈی پورہ 31 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ جموں کے راجوری ضلع سے گریز تک کنٹرول لائن پر دوسرے روز بھی گولہ باری جاری رہی جس دوران گریز سیکٹر میں گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ واقعے میں محکمہ صحت کا ایک ملازم بری طرح زخمی ہوا جن کو فوری طور پر علاج و معالے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ادھر جموں صوبہ کے ضلع نوشہرعلاقے میں ہند و پاک افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوںپر شدید گولہ بھاری کی جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔ادھرجموں میں دفاعی ذرائع نے گولہ بھاری کی تصدیق کرتے ہوئے سرحد کے دوسری جانب قائم چوکیوں کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ریاست جموں کشمیر کے سرحدوں پر بدھ کو دوسرے روز بھی راجوری سے گریز سیکٹر تک دوسرے روز بھی شدیدگولہ بھاری جا رہی ہے جس دوران ضلع بانڈی پورہ کے تحت آنے والے علاقے گریز سیکٹر میں کنٹرول لائن پر ہند،پاک افواج کے مابین دوران شب کی آپسی گولی باری کے نتیجے میں بدھ کو ایک خاتون رحمہ بیگم زوجہ عبد الاحدساکنہ داسی بگتوراور محکمہ صحت کا ایک ملازم منظور احمد ولد بشیر احمد ساکنہ نائد کھائے سمبل کراس کنٹرول لائن فائرنگ میں زخمی ہوگیا ہے۔اس دوران ذرائع نے بتایا اگرچہ دونوں زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم بعد میں خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ہے ۔سرکاری ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ رحمہ بیگم طرفین کے درمیان دوران شب کی بھاری شیلنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئی ہے حکام نے مذیدبتایا کہ محکمہ صحت کا ایک ملازم منظور احمد ولد بشیر احمد بگتور ہیلتھ سینٹرمیں تعینات ہے جہاں وہ زخمی ہوگیاجبکہ اْسے داور منتقل کر لیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ادھر علاقے میں شدید گولہ بھاری کے نتیجے میں زبردست خوف دہشت کا موحول پیدا ہو اہے مقامی لوگوں نے بتایا کہ کوف دہشت گھروں میں سہم ہو کر گئے ہیں اس دوران انتظامیہ نے علاقے میں احتیاطی طور پہلے ہی تعلیمی اداروں کو بند رکھا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ ادھر صوبہ جموں کے راجوری میں ہند۔پاک افواج کے مابین کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادہوا ہے جس دوران پاکستان کی افواج نے بدھ کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کا تبادلہ کیاجو کافی دیرتک جاری رہی ہے ادھردفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی عمل میں لائی جس کا بھارتی افواج نے زور دار جواب دیتے ہوئے اْنہیں شدید جانی نقصان سے دوچار کیا۔انہوں نے مذید بتایا فائرنگ کا یہ واقعہ راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں پیش آیا جہاں کشیدگی بنی ہوئی ہے۔اس سے قبل گذشتہ روزضلع پونچھ میں دونوں ممالک کی افواج نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر ایک نوزائد بچہ اور ایک فوجی اہلکارجاں بحق ہوگئے جبکہ14شہری بھی زخمی ہوئے تھے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.