ریاست میں جموں کشمیر میںاسمبلی انتخابات کا معاملہ

چیف الیکٹورل آفیسر نے تیاریوں کیلئے میٹنگ طلب کی

ریاست میں جموں کشمیر میںاسمبلی انتخابات کا معاملہ

سرینگر 31 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ ریاست جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو منعقد کرنے کے لئے تیاریوں کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے جس سلسلے میں ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسرنے تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے2اگست کو سبھی اضلاع کے الیکٹورل آفیسرس کے ساتھ میٹنگ طلب کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس میں انتخابات کے حوالے سے جانکاری ھاصل کی جائے گی ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ریاست جموں کشمیر میں طویل وقفے سے گورنر راج اور صدر راج کے دوران چیف ا لیکٹورل آفیسرریاست میں اسمبلی انتخابات کو منعقد کرنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ طلب کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ریاست میں انتخابات مستقبل قریب میں منعقد ہو سکتے ہیں ۔اس دوران ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسرنے ریاست میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے2اگست کو سبھی اضلاع کے الیکٹورل آفیسرس کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق باضابطہ ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر2 اگست کو سبھی اضلاع کے متعلقین سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کریں گے جس میں الیکشن تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔اس سے قبل سرینگر میں بی جے پی کے جنرل سیکرٹری رام مادو نے بھی ریاست میں انتخابات منعقد ہونے کا اشارہ دیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست میں اسمبلی منعقد ہو جائے ۔ خیال رہے جون 2018میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مشترکہ سرکارٹوٹ جانے کے بعد ریاست میں گورنر راج کا نفاذ رہا ہے جس دوران ریاست کے کچھ سیاسی پارٹیوں نے اس سلسلے میں ایک پہل کی تاہم گورنر نے اسی رات اسمبلی کو تحلیل کیا ہے ۔تاہم اس دوران ریاست کی سبھی سیاسی پارٹیاں فوری طور انتخابات منعقد کرنے پر زور دے رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.