لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو بخشانہیں جائیگا: رام مادھو

’’کشمیر ی سیاست دہشتگردی کی بڑی وجہ‘‘

لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو بخشانہیں جائیگا: رام مادھو

جنگجوئوں کو سیاسی و غیر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل
سرینگر 01 ، اگست ؍کے این ایس ؍ بی جے پی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے خزانہ عامرہ کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے عوامی مال و دلت کو لوٹ لیا ہے انہیں بخشا نہیں جائیگا۔ بی جے پی لیڈر نے الزام عائد کیا کہ کشمیر میں جنگجو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں سے نقد و جنس کی حمایت حاصل کررہے ہیں۔ کشمیرنیوزسروس (کے این ایس) کے مطابق بی جے پی جنرل سیکرٹری رام مادھو نے علاقائی سیاسی مین اسٹریم پارٹیوں بشمول نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پر الزام عائد کیا کہ مذکورہ جماعتیں دفعہ 35Aکے معاملے پر لوگوں میں خوف و ڈر پھیلانے کی مرتکب ہے۔ انہوں نے کہا کہ این سی اور پی ڈی پی جیسی سیاسی پارٹیوں نے تب اپنے نیچے زمین کھسکتے ہوئے محسوس کی جب گورنر کی قیادت والی انتظامیہ نے کرپٹ سیاست دانوں کیخلاف کارروائی شروع کی۔جمعرات کو بالہامہ علاقے میں کشمیری پنڈتوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے رام مادھو کا کہنا تھا کہ یہاں کے سیاست دان کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہو، انہیں خزانہ عامرہ کو لوٹنے کی پاداش میں بخشا نہیں جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی سیاسی و غیر سیاسی پارٹیاں کھلے طور اور درپردہ طورپر دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔ رام مادھو کے بقول کشمیر میں سیاست دہشتگردی کی بڑی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہتھیار لے کر یہاں آجاتے ہیں لیکن انہیں روپے اور دیگر قسم کا تعاون صرف یہاں کی سیاسی و غیر سیاسی جماعتیں فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک نہ آپ حریت کانفرنس، جماعت اسلامی اور دیگر لیڈران کیخلاف کارروائی کریں گے تب تک یہاں پر صورتحال میں تبدیلی ناممکن ہے۔رام مادھو کے بقول مرکزی سرکار چاہتی ہے کہ کشمیری پنڈتوں کو واپس اپنے وطن لایا جائے۔ کشمیری پنڈتوں کو واپس کشمیر آنا چاہیے اور اپنے گھروںمیں اچھے سے زندگی گزربسر کرنی چاہیے۔ یہاں پر جو تشدد چل پڑا ہے اس کا خمیازہ صرف کشمیری پنڈتوں کو ہی بھگتنا نہیں پرا ہے بلکہ اس کااثر عام کشمیریوں پر بھی پڑا ہے۔اس سے قبل کشمیری پنڈت ویلفیئر کمیٹی بالہامہ نے بی جے پی لیڈر رام مادھو کو مقامی سطح پر مندروں کو درپیش مسائل سے واقف کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.