جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن،کے این ایس میڈیا گروپ،شہربین ٹیم اور شوپیان پلوامہ-ورکنگ جرنلسٹ گلڈ کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد
مرحوم کا انتقال اردو زبان کے لئے بہت بڑا نقصان۔۔۔۔ماہرین
سرینگر 19جنوری:کے این ایس وادی کشمیر کے معروف کے صحافی ,قلم کار روز نامہ وادی کی آواز کے بانی اور مدیر غلام نبی شیدا کےءانتقال پر وادی کی صحافتی برادری ,سیاسی ,سماجی اور ادبی اور علمی تنظیموں کے علاوہ سماج کے دیگر طبقہ ہاے فکر سے وابستہ لوگوں نے زبردست رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی درجات بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ادھر کشمیر نیوز سروس،روزنامہ الحاق،جموں کشمیر پریس ایسوسی ایشن،شوپیان -پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ گلڈ او آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے شہربین آفس کے دفتاتر پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوئے جہاں پر مرحوم کے صحافتی خدمات کو یاد کیا گیا ہے اور غمزدہث خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی گئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے دعا کی گئی ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق سینئر صحافی غلام نبی شیداکے انتقال پروادی کشمیر کی صحافتی برادری نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو صحافت کے لئے ایک برا نقصان قرار دیا ہے ۔ادھر پلوامہ ،ترال ،پانپور اور جنوبی کشمیر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مرحوم کے وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کر کے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ادھرپلوامہ ورکنگ جرنل لسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ارشاد نے وادی کے مشہور و معروف بزرگ صحافی اور روز نامہ وادی کی آواز کے بانی ایڈٹیر غلام نبی شیدا کے انتقال پر زبردست دوکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے مرحوم کی موت کو صحافت کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔. اس دوران شاعر اور قلمکار علی شیدا نے اخبار وادی کی آواز کے بانی غلام نبی شیدا کے وفات پر گہرے دوکھ کا اظہار کیا۔ادھر کے این ایس میڈیا گروپ کے چیرمین محمد اسلم بٹ،روزنامہ الحاق کے مدیر اعلی اور شوپیان پلوامہ-ورکنگ جرنلسٹ گلڈ کے صدر فیاض وانی نے غلام نبی شیدا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے افراد خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے بتایا وہ ایک بہادر صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم سوشل ورکر بھی تھے اور وہ ہمیشہ،محتاجوں، بیماروں اور دیگر ضرورت مندوں کی مدد کے لئے پیش پیش رہتے تھےجبکہ مرحوم کو کشمیر نیوز سروس کے ساتھ ا قریبی تعلقات تھے۔ادھرجنوبی کشمیر کی کئی ادبی تنظیموں جن میں ڈسٹرکٹ کلچرل سوسائٹی پلوامہ , نوادبی کاروان پلوامہ, مراز ادبی سنگم کے دیگر ادبی اور سماجی تنظیموں نے بزرگ صحافی اور وادی کی آواز کے مدیر اعلی غلام نبی شیدا کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ہفتہ روزہ نئدے کشمیر کے مدیر اعلی مہراج الدین ڈار نے نامور صحافی غلام نبی کے انتقال پر زبردست دوکھ کا اظہار کیا ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے مرحوم کا انتقال اردو زبان کے لیے بڑا نقصان قرار دیا۔ادھر جنرلسٹ ایسو سی ایشن اور جنوبی کشمیر کے نوجوان صحافی سید اعجازنے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔