ڈی ڈی سی انتخابات نے کانگریس کی دوسری لائن قیادت کو جنم دیا
کے این ایس ۔۔۔۔۔کانگریس نے اس بات کا اعلان کیا کہ پارٹی لوگوں کے حقوق کےلئے بڑے پیمانے پر جدو جہد کریں کی پارٹی اصولوں اور لوگوں کے منشا کے خلاف جو بھی عمل شروع کی جائے گی اس کے ساتھ کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جبکہ پارٹی نے جموں و کشمیر میں تنظیمی امور اور سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کرکے کام جاری رکھنے کا عزم کیا تاہم کانگریس نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بدترین دور سے گزر رہے ہیں ۔کے این ایس کے مطابق کہ
سرینگر پارٹی دفتر پر پارٹی کے سینئر قائدین ، سابق ممبران اسمبلی ، ضلعی صدور اور ڈی ڈی سی ممبران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت جے کے پی سی سی کے صدر غلام احمد میر نے کی جس دوران کانگریس صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس پارٹی لوگوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی اور پارٹی کے اصولوں کے خلاف کسی بھی عمل پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔میر نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے مرکز میں بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بدترین مشکلات کا سامنا کیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مایوسی اور پریشانی کے عالم میں مبتلا ہوئے ہیں ۔ میر نے اجلاس سے خطاب کے دوران یہ بھی بتایا کہ کانگریس پارٹی کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے جس کا مقصد (کانگریس) کو بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے سے روکنا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حربوں سے انصاف اور حقوق کے تحفظ کے لئے لڑنے کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔میر نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ کانگریس پارٹی کو مزید مظبوط کریں کیونکہ یہ تنہا ہی کانگریس پارٹی ہے جو بلا تفریق لوگوں کی خدمت کرنے کی پوری اہلیت رکھتی ہے۔کے این ایس کے مطابق سینئر قائدین سابق وزیر تاج محی الدین ، نائب صدر حاجی عبدالرشید ڈار ، گلزار احمد وانی ، بشیر احمد مگرے سابق قانون ساز ممبران کے علاؤہ سریندر سنگھ چنی اورضلعی صدور نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔اس موقع پر جے کے پی سی سی صدر نے منتخب ڈی ڈی سی ممبران اور دیگر امیدواروں کو اعزازی اسناد سےنوازا۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں نامزدگی داخل کرنے کے بعد کانگریس کے قائدین اور ڈی ڈی سی امیدواروں نے مشکل صورتحال کا سامنا کیا لیکن وہ ان چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم رہے اور مقابلہ بھی کیا ۔میر نے کہا کہ حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات نے دوسری لائن قیادت کو جنم دیا ہے ، جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور اب ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم انہیں جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے کام کرنے کے مواقع فراہم کریں۔جے کے پی سی سی کے صدر نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے کام جاری رکھے گی اور موجودہ سرکار کی جانب سے نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔کے این ایس کے مطابق
اجلاس میں شریک لیڈران میں عبدل غنی خان ، امتیاز پیرے ، شمیمہ اقبال ، زاہد حسین جان ، ڈاکٹر ایوب مٹو ، عمر جان ، عبدالرشید ڈار (سنگرامہ) ، عمر کاکرو ، ارشاد وانی ، روائس میر اور دیگر کئی رہنما شامل تھے۔