کہا 5822کروڑ روپے کی لاگت سے 5سال میں تعمیرپروجیکٹ ہوگا تعمیر، 4ہزار ملازمتیں پیداہوں گے
کورونامخالف ٹیکے لگوانے کی عوام سے اپیل ،یکسین مکمل طورپرمحفوظ ،لوگ افوہواں پر کان نہ دھر یں
سری نگر20جنوری:کے این ایس جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روزکہاکہ مرکزی کابینہ نے 850میگاواٹ صلاحیت والے رتلے پن بجلی پروجیکٹ کی تعمیر کومنظوری دی ۔انہوں نے کہاکہ 5822کروڑ روپے کی لاگت سے 5سال میں تعمیر ہونے والے اس پاﺅرپروجیکٹ سے4ہزار ملازمتیں پیداہونگی ۔منوج سنہانے لوگوں سے بلاتاخیر کورونامخالف ٹیکے لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے اسبات کی یقین دہانی کرائی کہ یہ ویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہے ،اسلئے افواہوں کوصرف ِ نظرکیاجاناچاہئے ۔ کشمیرنیوز سروس(کے این ایس )کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود ، وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں آج مرکزی کابینہ نے 850 میگاواٹ کے رتلے پاور پروجیکٹ کو منظوری دے دی جس پرکام پانچ سال میںمکمل کیاجائیگا۔جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہاکاکہناتھاکہ یہاں میں یہ اعلان کردﺅں کہ مرکزی کابینہ کی جومیٹنگ بدھ کے روز جو وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ہوئی ،اُس میں850 میگاواٹ صلاحیت والے رٹل پاور پراجیکٹ پرکام شروع کرنے کومنظوری دی گئی ،انہوں نے کہاکہ 5822 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے اس بڑے پن بجلی پروجیکٹ کی تعمیر کاکام پانچ سال میں مکمل کیاجائیگا،اوراسکے فوراً بعدیہ پاﺅرپروجیکٹ چالوکیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ان دھمکیوں کہ وہ اس معاملے کو بین الاقوامی عدالت اور عالمی بینک میں لے جائے گی، کے باوجود رٹل پاور پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ہے ۔منوجسنہا نے کہا کہ اس منصوبے سے بلاواسطہ اور بالواسطہ4000 ملازمتیں پیدا ہوں گی اوران ملازمتوں کیلئے جموں و کشمیر کے مقامی نوجوانوں کو پہلی ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ اور حکومت اس وقت پر ہر گھر کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ رتلے پاﺅرپروجیکٹ کے منصوبے پر این ایچ پی سی اورجموں وکشمیرکی پاﺅرڈیولپمنٹ کارپوریشن مشترکہ طورپرکام کرےگی ،جس میں این ایچ پی سی کا کا حصہ51فیصد اورجموں وکشمیر پاﺅرڈیولپمنٹ کارپوریشن کاحصہ 41فیصدہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ5سالوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ بجلی کے شعبے میں52821 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔منوج سنہا نے کہاکہ اگلے پانچ سالوں میں 12000 براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی اور پہلی ترجیح جموں و کشمیر کے مقامی نوجوانوں کو دی جائے گی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج نے کہا کہ1947 سے2018 تک جموں و کشمیر نے صرف 3400 میگاواٹ بجلی پیدا کی جبکہ2018 کے بعد سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ منوج سنہا نے کہاکہجموں و کشمیر انتظامیہ کا مجموعی پیداوار کا ہدف6300 میگاواٹ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لوگوں کو جلد سے جلد کووڈمخالف ویکسین لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور ہندوستان کی سائنسی ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے اس کی منظوری دی گئی ہے۔