۱شہر سرینگر میں غذائی اجنا س کی قلت

۱شہر سرینگر میں غذائی اجنا س کی قلت

ایل جی منوج سنہا سے ذاتی مداخلت کریں:مظفرشاہ
سرینگر //کے این ایس عوامی نیشنل کانفرنس کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر سرینگر میں عوام کو ملنے والے راشن کی فراہم سے متعلق ذاتی مداخلت کریںتاکہ صارفین کو ان سخت موسمی حالات میں مشکلات کا سامنا نہ کنا پڑے ۔انہوں نے بتایاڈائر ایکٹر امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میڈیابتایاکہ فی نفریپانچ کلو فراہم کئے جائیں گےدوسری جانب سٹور کیپراسے کم فارہم کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا حکام کو عوام کو صاف بتانا چاہے کہ کہ انہیں فی شخص کتنا راشن فراہم کرنا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق مظفر شاہ نے امور صارفین کے حکام کو عوام کے ساتھ یہ بات صاف کرنی چاہے کہ انہیں فی شخص 3.5کلو یا5کلو گرام راشن فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا ہم شہر سرینگر کے لوگوں کو حکومت نے فی کس کو 5 کلوگرام چاول مہیا کرنے کے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈی سی فوڈ نے اسٹور کیپرز اور ایس ٹی شاپ مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے راشن کارڈ کے خلاف فی شخص صرف 3.5 کلو چاول فراہم کرے۔یہ بات اے این سی کے سینئر نائب صدر مظفر شاہ نے ایک پریس ریلیز میں شہر کے صدر مقام اور ایس ٹی مالکان کے وفد سے ان سے پارٹی کے صدر دفتر میں ملاقات کے بعد کی۔اس دوران نائب صدر نے جموں و کشمیر کے ایل جی شری منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ سری نگر شہر میں اڈھار کارڈ کے بغیر صرف سرینگر کے 1.5لاکھ افراد کے ساتھ سخت سردی کی صورتحال کے دوران سری نگر شہر کے لوگوں کو اس انتہائی حساس اور سنجیدہ مسئلے میں مداخلت کرے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات اور پریشانیوں سے نجات ملے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ ڈائر ایکٹر نے میڈیا میں کہا کہ ہر فرد کو 5کلو کے حساب سے راشن فراہم کیا جائے گا تاہم سٹور کیپر اور ایس شاپس کو صرف2.5کلو گرا م راشن فراہم کرنے کی ہدایت دے رہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.