یومِ جمہوریہ تقریبات 2021

یومِ جمہوریہ تقریبات 2021

لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے یومِ جمہوریہ تقریب پر قومی جھنڈا لہرایا
جموں 26 جنوری 2021 ئ
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج صبح یہاں مولانا آزاد سٹیڈیم میں 72 ویں یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر یونین ٹیر ٹری سطح کی تقریب میں قومی جھنڈا لہرایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے پریڈ کا معائینہ کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ جے کے پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے موٹر سائیکل کرتبوں کے علاوہ نوجوانوں کی جانب سے موسیقی ، ثقافتی اور کھیل کود سرگرمیوں کا مظاہرہ پروگرام کی اہم خصوصیات تھیں ۔ مختلف سکولوںسے وابستہ سینکڑوں طلاب نے ثقافتی پروگرام پیش کئے جو قومی یکجہتی اور جموں کشمیر یونین ٹیر ٹری کے مایہ ناز مخلوط ثقافت کا عکاس تھیں ۔ فوج ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف ، ایس ایس بی ، جے کے اے پی /آئی آر پی ، جموں کشمیر پولیس کے خواتین دستے ، ڈیساسٹر رسپانسڈ دستے ، جموں کشمیر فائیر اینڈ ایمر جنسی سروسز ، جموں کشمیر فارسٹ پروٹیکشن فورس ، ایکسائیز محکمہ ، سابق فوجی ، این سی سی ، لڑکے اور لڑکیاں ، بھارت سکاو¿ٹس اینڈ گائیڈس لڑکے اور لڑکیاں ، مختلف سکولوں کے لڑکے اور لڑکیاں ، فوج ، بی ایس ایف ، جموں کشمیر پولیس ، جموں کشمیر آرمڈ پولیس کے بینڈ اور درجنوں سکولی طلاب نے پریڈ میں شرکت کی ۔ اس سے قبل لفٹینٹ گورنر نے بلیدان ستمبھ اور پولیس شہداءیاد گار پر پھولوں کے گلدائیرے چڑھائے اور ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وردی میں ملبوث اپنے لوگوں کے ہمیشہ رہینِ منت رہیں گے جنہوں نے بھارت کی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کے تحفظ کیلئے عظیم قربانیاں پیش کیں ۔ خاتونِ اول کے علاوہ یومِ جمہوریہ تقاریب میں جموں کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، سٹیٹ الیکشن کمشنر ، لفٹینٹ گورنر کے مشیران ، جموں کشمیر ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر ، ارکانِ پارلیمان ، چیف سیکرٹری ، ڈی جی پی ، بلدیاتی اور پنچائتی راج اداروں کے منتخبہ ارکان ، سابق قانون ساز ، سینئر سول ، پولیس اور فوجی افسران ، سی آر پی اور سماجی کارکن ، زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے معروف شہری ، میڈیا افراد اور عام لوگ موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.