کرائم برانچ کشمیر کی ڈرامائی کاروائی،1.34کروڑ سکالر شپ رقم فراڈ طریقے سے نکالنے والا ملزم بنگال میں گرفتار ۔۔۔۔

کرائم برانچ کشمیر کی ڈرامائی کاروائی،1.34کروڑ سکالر شپ رقم فراڈ طریقے سے نکالنے والا ملزم بنگال میں گرفتار ۔۔۔۔


کرائم برانچ کی ٹیم مغربی بنگال میں خیمہ زن ،کئی افراد سے پوچھ گچھ،گرفتار ملزم کے سنسی خیز انکشافات۔۔ ذرائع

کے این ایس ۔۔۔کرائم برانچ کشمیر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اقلیتی کوٹہ کے تحت طلبا کے لئے مخصوص میرٹ کم سکارشپ رقم فراڈ طریقے سے نکالنے والے ایک بہت بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر ملزمان کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ کرائم برانچ کشمیر نے حال ہی میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر ۔۔۔۔ 04/2020 زیر دفعات 420, 468, 120 بی- آر پی سی 66 (D) آئی- ٹی ایکٹ اور (2)5 پی سی ایکٹ کے تحت درج کیا جس میں بتایا گیا کہ سلیم شیخ ولد گیاس الدین ساکنہ تینساتبیگی بیراباد مالڈہ مغربی بنگال نامی ملزم نے دوسرے ملزمان کے ساتھ سازش کرکے ضلع کولگام کے لئے سال 2018-19ء کے دوران جموں و کشمیر کے طلباء کے لئے اقلیتی کوٹہ کے تحت میرٹ کم اسکالرشپ کے جعلی فارم قومی اسکالرشپ پورٹل پر اپ لوڈ کئے۔ذرائع نے بتایا کہ بعد میں مزکورہ ملزمان نے ایک منصوبہ بند طریقے سے مغربی بنگال کے کئی اداروں سے جعلی تصدیقیں بھی کروائی جو وہاں پر موجود نہیں تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملی بھگت کرکے جعلی فائدہ اٹھانے والوں کو ضلع کولگام کا رہائشی باشندہ دکھایا اور شوشل ویلفئر آفیسر کولگام کے ذریعہ دھوکہ دہی سے اس کی تصدیق بھی کرائی جبکہ بعد میں مزکورہ ملزمان مرکزی وزارت اقلیتی امور کے اکاؤنٹ سے 1.34کروڑ روپئے کی سکالر شپ رقم فراڈ طریقے سے ضلع مالدہ مغربی بنگال کے 463 جعلی افراد کے بینک کھاتوں میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوئے اور مزکورہ بینک کھاتے مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں قائم بینکوں جن میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، بینک آف بڑوڈا ، یونائیٹڈ بینک آف انڈیا جو اب ( پی این بی) کے نام سے ہے ، الہ آباد بینک ، آئی ڈی ایف سی بینک اور بنگیا وکاس گرامن بینک شامل ہے کی مختلف شاخوں میں دکھائے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایا اس سلسلے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کی سربراہی میں کرائم برانچ کشمیر کی ایک ٹیم مغربی بنگال روانہ ہوگئی اور ڈرامائی انداز میں اس نیٹ ورک کے سرغنہ سلیم شیخ ولد گیاس الدین ساکنہ تینساتبیگی بیراباد مالڈہ مغربی بنگال کو گرفتار کرلیا اور کرائم برانچ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش کئی اہم انکشافات کئے اور اس نیٹ ورک سے منسلک کئی ایک ملزمان کے نام بھی ظاہر کئے اور کرائم برانچ ذرائع نے مزید بتایا کہ مکمل تحقیقات کے بعد اس کیس کے متعلق مکمل تفصیلات منظر عام پر لائی جائیگی تاہم انہوں نے کہا کہ ملزم سے پوچھ گچھ جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.