کانگریس پارٹی انکے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو شکست دینے کے لئے کافی مضبوط ہے۔۔
سری نگرکے این ایس کانگریس پارٹی نے یہ واضع کردیا کہ وہ ہر سطح پر بی جے پی کی غلط پالیسیوں اور کانگریس مخالف پروپیگنڈا کو بے نقاب کریں گی جبکہ کانگریس نے پارٹی لیڈران پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کے مشکلات کے ازالے کےلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے۔کے این ایس کے مطابق جموں کشمیر کانگریس پارٹی کے صدر غلام احمد میر نے سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر پردیش یوتھ کانگریس کے لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی اور انکے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو شکست دینے کے لئے کافی مضبوط ہے اور ہر ایک چلینج کا مقابلہ کرنے کےلئے وعدہ بند ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پردیش کانگریس پارٹی بی جے پی کی غلط پالیسیوں کو بے نقاب کرتی رہے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی.اے. میر نے پارٹی کے یوتھ قائدین پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کے ساتھ زمینی سطح پر جڑیں اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے کام کرتے رہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے لوگ مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بدترین صورتحال سے گزررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوگوں کی تعمیر و ترقی اور انکے فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کے بجائے جھوٹے اور بلند بانگ وعدے کئے لیکن زمینی سطح پر صورتحال بلکل اسکے برعکس ہے اور لوگ اس بد ترین صورتحال کی وجہ سے مایوس ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ تب سے انتہائی مشکل صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جب سے مرکز میں بی جے پی نے اقتدار سنبھال لیا ہے اور لوگ مرکزی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان پر اپنا اعتماد کھو چکے ہیں اور لوگوں کو اب یقین ہوگیا ہے کہ بی جے پی ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہیں۔کے این ایس کے مطابق میر نے کہا کہ لوگوں کو کانگریس پارٹی سے بہت سارے توقعات وابستہ ہیں کیونکہ کانگریس پارٹی نے عوام کی خدمت اور انکی خواہش کا خیال رکھتے ہوئے بھر پور صلاحیت کے ساتھ اپنا کام انجام دیا تاہم کانگریس صدر نے پردیش یوتھ کانگریس رہنماو¿ں کو بتایا کہ میں نوجوان رہنماو¿ں کی پارٹی کے ساتھ وابستگی پر اور لوگوں کے مسائل کو ازالہ کرنے کےلئے انکی کاوشوں کی تعریف کرتا ہوں تاہم انہوں نے یوتھ لیڈران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو نچلی سطح پر مزید مضبوط بنائیں۔کے این ایس کے مطابق اجلاس میں جے کے پی سی سی کے نائب صدر حاجی عبدالرشید ڈار ، سینئر رہنما بشیر احمد مگرے، جنرل سکریٹری پی سی سی سریندر سنگھ چھنی ، پی وائی سی کے صدر ادھے چب ، نائب صدر عامر رسول کے علاو¿ہ سینئر یوتھ لیڈران اور دیگر کارکنان موجود تھے۔