ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن محمد یونس ملک نے کہا کہ اسکولوں کو بحفاظت کھولنے اور کسی بھی ممکنہ بیماریوں کی خاتمے کے لئے وادی کشمیر میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے بڑے پیمانے پر سنیٹئزیشن پروگرام شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ افسران اور ملازمین کو تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسکول محمد یونس نے کہا کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس بیماری کے دوران ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ وادی میں بھی اسکول بند رہے اور ہم نے تمام تر وسائل برائے کار لاکر آن لائن سسٹم شروع کیا اور اسکے لئے وہ تمام اقدامات اٹھائے گئے جو ہمارے پاس ممکن تھے اور اب پورے ملک میں صورت حال کی بہتری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ہم نے دربارہ اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں میں اسکولوں کو حال ہی میں دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد شیڈول کے مطابق وادی میں اسکول دوبارہ کھول دئے جائیگےتاکہ بچے اسکولوں میں جسمانی طور پر کلاسوں میں جا سکیں۔ڈائریکٹر اسکول نے کہا کہ جہاں تک تیاریوں کا تعلق ہے ہم نے اپنے کچھ ماہرین کے ساتھ ڈویژنل کوڈ کنٹرول روم کے اشتراک سے انتہائی حساس پروگرام شروع کیا ہے جو ایس او پی ایز اور سنیٹئزیشن کے بارے میں تمام منتظمین کو مکمل جانکاری دیں گے ۔انہوں نے کے این ایس کو مزید بتایا کہ ہمیں اسکولوں کی صفائی دیکھنی ہے جو بہت ضروری ہے تاکہ یہ وبائی بیماری کا سبب نہ بن جائے اور تمام کمیونٹی اساتذہ ، طلباء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس حوالے سے حساس اور سنجیدہ رہنے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے کچھ دن باقی ہیں اور ہم ممکنہ کوشش کے ساتھ تمام سربراہان کو اس حوالے سے سنجیدہ بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ والدین سے بات کریں گے کہ اسکولوں کو کھولتے وقت ہم نے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کئے ہیں۔۔۔۔