ہندوستانی مسلمان ہونے پرمجھے فخر ہے

ہندوستانی مسلمان ہونے پرمجھے فخر ہے

میں زندگی میں صرف5مرتبہ چیخ کر رویا: غلام نبی آزاد

نہیں آئی گی یاد تو برسوں نہیں آئی گی ۔۔۔

پر جب آئی گی تو بہت یاد آئی گی ۔۔۔۔غلام نبی آزاد

سرینگری نگر09،فروری:کے این ایس :،فروری:کانگریس کے رکن قومی اسمبلی غلام نبی آزاد نے منگل کے روز راجیہ سبھا میں اپنی ریٹائرمنٹ تقریر کے دوران کہاکہ مجھے ہندوستانی مسلمان ہونے پرفخرہوتاہے ۔غلام نبی آزادنے بحیثیت راجیہ سبھا ممبراپنی معیاد پوری ہونے کے موقعہ پرایوان میں کہاکہ ۔ اپنے پورے سیاسی کیریئر پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا ایک مشکل کام تھا۔ملک (متحدہ ہندوستان)تقسیم کے ابتدائی دنوں کویادکرتے ہوئے ، کانگریس کے سینئر رہنما نے غلام نبی آزادنے کہاکہ میں ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہوں جو کبھی پاکستان نہیں گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ جب میں پاکستان کے حالات کے بارے میں پڑھتا ہوں تو مجھے ہندوستانی مسلمان ہونے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ غلام نبی آزاد نے کہاکہ اگر کسی بھی مسلمان کو دنیا میں فخر محسوس کرنا چاہئے تو وہ ہندوستانی مسلمان ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ برسوں کے دوران ، ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح افغانستان اور عراق جیسے مسلمان ممالک تباہ ہورہے ہیں۔ وہاں کوئی ہندو یا عیسائی نہیں ہیں ،وہ آپس میں لڑ رہے ہیں۔کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے اپنی الوداعی تقریر میں راجیہ سبھا میں کہا کہ میں اپنی 41 سالہ پارلیمانی زندگی میں راجیہ سبھا ، لوک سبھا اور جموں و کشمیر کی اسمبلی میں رہا۔ 15 سال پہلے ہوئے ایک دہشت گردانہ حملہ کو یاد کرتے ہوئے غلام نبی آزاد جذباتی بھی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ یہ دہشت گردی ختم ہوجائے۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ میں زندگی میں صرف پانچ مرتبہ چیخ کر رویا۔ اندرا گاندھی ، سنجے گاندھی ، راجیو گاندھی کی موت پر میں چیخ کر رویا۔ کیونکہ یہ تینوں اموات اچانک ہوئی تھیں۔ چوتھی مرتبہ میں اس وقت رویا جب سونامی آئی تھی۔ پانچویں مرتبہ میں اس وقت رویا تھا جب میرے وزیر اعلی بننے کے بعد دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا۔ بتادیں کہ اسی دہشت گردانہ حملہ کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم بھی جذباتی ہوگئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.