شوپیان پولیس کی ڈرامائی کاروائی ،ایک سمگلر گرفتار

پولیس نے سمگلر کی تحویل سے چرس برآمد کرنے کا کیا ہے دعویٰ۔۔۔۔

کے این ایس ۔۔۔۔۔شوپیان پولیس نے ڈرامائی کاروائی کے دوران منشیات کا کاروبار کرنے والے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک سمگلر کی گرفتاری عمل میں لائی ہے جبکہ پولیس نے مزکورہ اسمگلر کی تحویل سے چرس برآمد کرنے کا بھی دعوا کیا ہے ۔ ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ شوپیان ضلع کے متعدد دیہات میں منشیات کا کاروبار کرنے والے کئی گروہ گزشتہ کئی برسوں سے سرگرم ہیں تاہم پولیس نے سیول سوسائٹی سے مل کر اس پورے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیکر بڑے پیمانے پر منشیات مخلف مہم شروع کی جس دوران پولیس کئی ایک سمگلروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور مقامی سطح پر لوگ پولیس کی اس کاروائی کی سراہنا کرتے ہیں ۔پولیس ذرائع نے کے این ایس کو بتایا کہ شوپیان پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے سنچر شام بعد دوپہر ایک ڈرامائی کاروائی کے دوران میمندر شوپیان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جسکی شناخت وسیم احمد زرگر ولد منظور احمد کی گرفتاری عمل میں لائی اور اسکی تحویل سے 50 گرام چرس برآمد کرنے کا دعوہ کیا ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 30/3021 زیر دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن شوپیان میں کیس درج کیا گیا تاہم پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور اس حوالے سے مزید انکشافات متوقع ہیں ۔ مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کاروائی کی زبردست سراہنا کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائی پولیس جاری رکھی گی ۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.