کلاس فورتھ آسامیوں کا امتحان صاف و شفاف طریقے سے ہوا اختتام ۔۔۔۔

درجہ چہارم آسامیوں کے امتحانات کا نتیجہ ایک ماہ کے اندر منظر عام پر لایا جائے گا۔۔۔۔

قابل اعتراض مواد رکھنے کی پاداش میں6 امیدواروں کو 3 سال کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔۔۔۔چیرمین ایس ایس بی ۔۔۔۔

کے این ایس۔۔۔۔ جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے چیئرمین خالد جہانگیر نے اتوار کے روز کہا کہ مختلف محکموں میں درجہ چہارم آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اوبجیکٹو ٹائپ طرز کے امتحان کو صاف و شفاف اور احسان طریقے سے انجام دینے کے لئے بڑے پیمانے پر انتطامات کئے گئے تھے تاہم چیرمین موصوف نے انکشاف کیا کہ 06 امیدواروں کو قابل اعتراض مواد استعمال کرنے کی پاداش میں 3 سال کےلئے ایس ایس آر بی کے امتحانات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔اس دوران چیرمین نے اس بات کا اعلان کیا کہ درجہ چہارم آسامیوں کے امتحانات کے نتائج ایک ماہ کے اندر اندر منظر عام پر لائے جائے گے۔کے این ایس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایس ایس آر بی کے چیرمین خالد جہانگیر نے کہا 8 ہزار 5 سو 70 کلاس فورتھ آسامیوں کو پر کرنے کے لئے 4 لاکھ 5 ہزار یو ٹی بھر کے امیدواروں نے شرکت کی جس کے کئے 380 امتحانی مراکز کو قائم کیا گیا تھا تاہم انہوں نے کہا کہ امتحانات کو صاف و شفاف طریقے سے انجام دینے کےلئے کئی ایک اعلی افسران کو تعینات کیا گیا تھا جس دوران امتحانی عملہ نے قابل ستائش فرائض انجام دینے کے دوران 06 امیدواروں کو قابل اعتراض مواد جن میں کچھ الیکٹرانک چیزیں بھی شامل تھی کو اپنے پاس رکھنے کی پاداش میں 3 سال کےلئے معطل کیا گیا اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ مزکورہ امیدوار ایس ایس آر بی کے کسی بھی امتحان میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم آسامیوں کے لئے منعقدہ امتحان میں حصہ لینے کےلئے امتحانی عملہ نے 6 امیدواروں سے بلوٹوتھ ڈیوائس کے علاوہ الیکٹرانک سامان کو ضبط کیا ہے جو انہوں نے چوری سے اپنے ساتھ لایا تھا۔انکا مزید کہنا تھا کہ امتحان میں شفافیت اور انصاف پسندی کو برقرار رکھنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات میں شرکت کرنے والے 06 امیدواروں کو 3 سال کے لئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔خالد جہانگیر نے کے این ایس کو مزید بتایا چھوتے مرحلے کے تحت جو امیدوار کلاس فورتھ آسامیوں کے امتحانات کے لئے یکم مارچ 2021 کو شرکت کرنے والے ہیں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے ساتھ کوئی قابل اعتراض چیز امتحانی مرکز اپنے ساتھ نہ لائے تاہم انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں کو مرتکب پایا جائے گا جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ ان امیدواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے گا۔چیرمین موصوف نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ دھوکہ دہی کرنے والوں کے کسی دھوکے کا شکار نہ ہو جائے۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.